ہوم » نیوز » معیشت

جیو کا نیا دھماکہ، 1999 میں نیا جیو فون اور 2 سال تک مفت کالنگ

موبائل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لے کر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک کو 1999 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 27, 2021 01:20 AM IST
  • Share this:
جیو کا نیا دھماکہ، 1999 میں نیا جیو فون اور 2 سال تک مفت کالنگ
جیو کا نیا دھماکہ، 1999 میں نیا جیو فون اور 2 سال تک مفت کالنگ

نئی دہلی: موبائل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لے کر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک (صارفین) کو 1999 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ ساتھ ہی صارفین کو 2 سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا، دوسرے پلان 1499 روپئے کا ہے، جس میں صارفین کو جیو فون کے ساتھ ایک سال تک کی ان لمیٹڈ کالنگ کے ساتھ 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ یہ جانکاری ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔


انہوں نے مزید کہا کہ”جب دنیا 5G انقلاب کی دہلیز پر کھڑی ہے۔ تب ہندوستان میں 30 کروڑ لوگ 2 جی میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ انٹرنیٹ کی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ گزشتہ 4 برسوں میں جیو نے انٹر نیٹ کو سبھی تک پہنچایا ہے اور ہر ہندوستانی کو ٹیکنالوجی کا فائدہ ملا ہے۔ ٹیکنالوجی اب کچھ چنندہ لوگو ں کا خاص اختیار نہیں رہ گیا ہے۔ نیو جیو فون 2021 آفر اس سمت میں اٹھایا گیا ایک اور قدم ہے۔ جیو میں ہم اس ڈیجیٹل ڈیوائڈ کو مٹانے کا کام جاری رکھیں گے۔“


موبائل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لے کر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک (صارفین) کو 1999 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ جانکاری ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔ فائل فوٹو
موبائل صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ہے۔ اب ریلائنس جیو، جیو فون صارفین کیلئے ایک ’نیا جیو فون2021 آفر‘ لے کر آیا ہے یہ ایک جامع پلان ہے، جس میں جیو فون خریدنے پر گراہک (صارفین) کو 1999 روپئے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ جانکاری ریلائنس جیو کے ڈائریکٹر آکاش امبانی نے یہاں ایک پریس ریلیز میں دی۔ فائل فوٹو


جیو فون کو ان کے سستے دام اور اچھی بیٹری کی وجہ سے زیادہ مقولیت حاصل ہوئی تھی۔ اس فیچر فون کا استعمال اس وقت ہندوستان کی ایک بڑی آبادی کر رہی ہے۔ اس سیریز میں ابھی تک کمپنی نے دو فون کو لانچ کئے ہیں۔ اس سیریز کا پہلا فون جیو فون تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے جیو فون 2 لانچ کیا۔ یہ فیچر فون سیل چارٹ میں سب سے اوپر ہے اور حال میں فیچر فون بازار میں سرکردہ ہے۔ ریلائنس جیو نے جیو فون کو ’انڈیا کا سمارٹ فون‘ کے نام سے برانڈ کیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آفر میں موجودہ جیو فون صارفین کا بھی خیال رکھا گیا ہے۔ یکمشت 749 روپئے ادا کرنے پر انہیں ایک سال تک ری چارج سے آزادی ملے گی۔ ان لمیٹڈ کالنگ اور 2 جی بی ماہانہ کا ڈیٹا بھی ملے گا۔ یہ آفر یکم مارچ سے پورے ہندوستان میں نافذالعمل ہوجائے گا۔ سبھی ریلائنس رٹیل اور جیو ریٹیلرز پر آفر کا فائدہ لیا جاسکتا ہے۔

30 کروڑ 2 جی صارفین کی حالت انتہائی خستہ ہے۔ جہاں سمارٹ فون صارفین کو اکثرکالنگ کیلئے کوئی پیسہ نہیں دینا ہوتا۔ وہیں وائس کالنگ کیلئے فیچرفون صارف کو 2 جی استعمال کرتے ہیں، انہیں 1.2 روپے سے 1.5 فی منٹ تک اداکرنا پڑتا ہے۔ وہیں کنکشن جاری رکھنے کیلئے بھی 50 روپئے ماہانہ تک ادا کرنے پڑتے ہیں۔ جیو نے اس آفر کو 2 جی سے آزاد ہندوستان کیلئے بڑا قدم بتایا ہے۔ پچھلے کچھ برسوں میں جیو فون رکھنے والوں کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ جیو کی نظر ان 30 کروڑ2 جی صارفین پر ہے جو فیچر فون استعمال کرتے ہیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Feb 27, 2021 01:17 AM IST