உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jio Institute نے ڈیٹا سائنس، ڈیجیٹل میڈیا اور اے آئی کے پی جی کورس میں داخلہ شروع کیا، چیک کریں تمام تفصیلات

    Jio Institute نے ڈیٹا سائنس، ڈیجیٹل میڈیا اور اے آئی کے پی جی کورس میں داخلہ شروع

    Jio Institute نے ڈیٹا سائنس، ڈیجیٹل میڈیا اور اے آئی کے پی جی کورس میں داخلہ شروع

    جیو انسٹی ٹیوٹ (Jio Institute) نے ابھرتے ہوئے میدان آرٹیفیشیل انٹلی جنس اور ڈیٹا سائنس اور ڈیجیٹل میڈیا اینڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشنس کے ایک سال کے مکمل ٹائم پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے لئے داخلہ شروع کیا ہے۔ ادارے نے اس کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی رکھی گئی ہے۔

    • Share this:
      ممبئی: جیو انسٹی ٹیوٹ (Jio Institute) نے ابھرتے ہوئے میدان آرٹیفیشیل انٹلی جنس اور ڈیٹا سائنس اور ڈیجیٹل میڈیا اینڈ مارکیٹنگ کمیونیکیشنس کے ایک سال کے مکمل ٹائم پوسٹ گریجویٹ پروگرام کے لئے داخلہ شروع کیا ہے۔ ادارے نے اس کے لئے درخواستیں طلب کی ہیں۔ درخواست جمع کرنے کی آخری تاریخ 20 مئی رکھی گئی ہے۔ Artificial Intelligence & Data Science (AI & DS) میں پی جی کورس کا مقصد سماج اور انڈسٹری کے لئے پریکٹیکل سالیوشن تیار کرنا ہے۔

      وہیں Digital Media & Marketing Communications (DM & MC) کورس اسٹوڈنٹ کو ڈیجیٹل دور میں بہتر طریقے سے کسٹمر ایکسپیریئنس کو مینیج کرنے کے نالج کو فروغ دینے میں مدد کرے گا۔ ادارے کے مطابق، ان کورس کا مقصاد ابھرتے ہوئے سیکٹر میں نوجوانوں کو نئی نوکریوں کے لئے تیار کرنا ہے۔

      تیزی سے بڑھ رہا ہے ملک کا میڈیا ادارہ

      NASSCOM کی ایک رپورٹ کے مطابق، AI اور Data Science میں سال 2025 تک ہندوستان کا ڈی جی پی میں 450 سے 500 ارب ڈالر جوڑنے کا امکان ہے۔ وہیں، ملک کا میڈیا اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری دنیا میں تیزی سے بڑھتے ہوئے سیکٹر میں سے ایک ہے۔ Ministry of Information and Broadcasting کے ایک اندازے کے مطابق، سال 2030 تک اس سیکٹر کے 100 ارب ڈالر تک پہنچنے کا اندازہ ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      4 جی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ میں JIO کا جلوہ برقرار، ایئرٹیل اور ووڈا فون آئیڈیا پیچھے چھوٹے

      آرٹیفیشیل انٹلی جنس اور مارکیٹنگ کمیونیکیشنس اب پہلے سے کہیں زیادہ ہماری زندگی کو متاثر کر رہے ہیں۔ ایک ڈیجیٹل دنیا میں، ٹیلی کمیونیکیشن سے لے کر سوشل میڈیا، ای میل، میسیجنگ، انٹرنیٹ سرچ، اسمارٹ گیزٹس، کمیوٹنگ، بینکنگ، انٹرٹینمنٹ، شاپنگ، اے آئی اور کمیونیکیشنس تک کا ایک لازمی کردار ہے۔

      ہر سیکٹر میں بڑھ رہا اے آئی کا استعمال

      وہیں، پروڈکٹ اور سروس کو تیزی سے بڑھانے کے لئے اداروں کے ذریعہ اے آئی کو تیزی سے اپنایا جا رہا ہے۔ صارفین کے ساتھ بہترین بات چیت کرنے کے لئے ڈیٹا اور صارفین پروفائل کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ یہ آرٹیفیشیل انٹلی جنس، ڈیٹا سائنس، ڈیجیٹل میڈیا اور مارکیٹنگ کمیونیکیشنس پروفیشنلس کے لئے ہائی گروتھ جاب رول تیار کرے گا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: