جیو نے لانچ کیا دنیا کا پہلا نیٹو ویڈیو کال سینٹر ، جانیں صارفین کو کیا ہوگا اس سے فائدہ

خاص بات یہ ہے کہ اس کیلئے کسی بھی طرح کا کوئی ایپ انسٹال نہیں کرنا پڑے گا ۔ یہ ویڈیو کال اسسٹنٹ صارفین کی مدد کے معاملہ میں نیا انقلاب لا سکتا ہے۔

Oct 14, 2019 07:15 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 07:15 PM IST
جیو نے لانچ کیا دنیا کا پہلا نیٹو ویڈیو کال سینٹر ، جانیں صارفین کو کیا ہوگا اس سے فائدہ

جیو نے لانچ کیا دنیا کا پہلا نیٹو ویڈیو کال سینٹر ، جانیں صارفین کو کیا ہوگا اس سے فائدہ

انڈیا موبائل کانگریس 2019 میں ریلائنس جیو انفوکام نے آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر مبنی ویڈیو کال اسسٹنٹ ( باٹ ) لانچ کیا ہے ، جس کو فور جی فون کال کے ذریعہ ایکسس کیا جاسکتا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس کیلئے کسی بھی طرح کا کوئی ایپ انسٹال نہیں کرنا پڑے گا ۔ یہ ویڈیو کال اسسٹنٹ صارفین کی مدد کے معاملہ میں نیا انقلاب لا سکتا ہے ، کیونکہ اس سے صارفین کو طویل وقت تک میوزک سنتے ہوئے فون کال کو ہولڈ پر نہیں رکھنا پڑے گا اور کبھی نہ ختم ہونے والی آئی وی آر ویٹنگ ٹائم بھی ماضی کی بات ہوجائے گی ۔

اس نیٹو کسٹمر انگیجمنٹ ویڈیو اسسٹنٹ سالیوشن سسٹم کو جیو نے امریکہ میں واقع کمپنی ریڈیسس کے ساتھ مل کر بنایا ہے ۔ اس سروس کی وجہ سے جیو کے ویڈیو کال کا بزنس کافی اچھا ہوجائے گا ۔

Loading...

جیو ویڈیو باٹ لوگوں کا سوال سننے کیلئے آرٹیفیشیل انٹلی جنس پر مبنی پلیٹ فارم کا استعمال کرتا ہے اور صارفین کو پوری طرح صحیح جواب دیتا ہے ۔ اپنے جواب کو بہتر بنانے کیلئے باٹ آٹو لرننگ سسٹم کا استعمال کرتا ہے ۔

جیو باٹ کی خاصیت یہ ہے کہ اس کو صارفین کی سہولت کو دیکھتے ہوئے کافی کسٹمائز کیا جاسکتا ہے ۔ اس کا استعمال براہ راست طور پر ویڈیو کالنگ کرکے کیا جاسکتا ہے ۔ کئی زبانوں میں اس کا استعمال کرنے کی سہولت بھی صارفین کو ملے گی ۔

ریلائنس جیو انفوکام کے صدر میتھیو اومین نے کہا کہ جیو ہندوستان میں بزنس کو فروغ دینے اور مضبوط کرنے کیلئے نیٹو ڈیجیٹل سالیوشن دستیاب کرانے کیلئے پابند عہد ہے ۔ ریڈیسس اس معاملہ میں ہماری مدد کررہا ہے ، تاکہ چھوٹے سے لے کر بڑے بزنس سبھی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا سکیں۔

۔( ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ) ۔

Loading...