உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jioنے ہندوستان میں لانچ کیا پہلا گیم کنٹرولر، ملے گی8گھنٹے کی بیٹری لائف، یہاں جانیے فیچرس اور قیمت

    Jio نے لانچ کیا ہندوستان کا پہلا گیم کنٹرولر۔

    Jio نے لانچ کیا ہندوستان کا پہلا گیم کنٹرولر۔

    jio launches its first game controller in india: ریلائنس جیو ملک کا پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے جس نے کیدارناتھ ٹریک روٹ پر موبائل ٹیلی فونی سروس فراہم کی ہے۔ بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے چیئرمین اجیندر اجے نے اتوار کو کیدارناتھ مندر اور گوری کنڈ کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی سروس کا افتتاح کیا۔

    • Share this:
      jio launches its first game controller in india:ریلائنس جیو نے پیر کو ہندوستان میں گیم کنٹرولر لانچ کردیا۔ Jio گیم کنٹرولر Android ٹیبلیٹ، اینڈروائیڈ TV، اور Jio STB (سیٹ ٹاپ باکس) سمیت کئی آلات کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ Jio کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، Jio گیم کنٹرولر میں 20 بٹن ہیں، جن میں دو ٹرگرز اور آٹھ ڈائریکشن ایرو بٹن شامل ہیں۔

      ہندوستان میں جیو گیم کنٹرولر کی قیمت
      جیو کا 'جیو گیم کنٹرولر' ہندوستان میں 3,499 روپے میں دستیاب ہے۔ Jio ریموٹ کے ساتھ EMI آپشن بھی پیش کر رہا ہے جو صرف 164.71 روپے سے شروع ہوتا ہے۔ یہ پروڈکٹ اب صارفین کے لیے Reliance Jio کی آفیشل ویب سائٹ پر خریدنے کے لیے دستیاب ہے۔

      جیو گیم کنٹرولر اسپیسیفکیشنس
      Jio گیم کنٹرولر کو اینڈرائیڈ ٹیبلٹس اور ٹی وی کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کمپنی نے بہترین تجربہ کے لیے اسے Jio سیٹ ٹاپ باکس کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، Jio گیم کنٹرولر میں ہیپٹک کنٹرول کے لیے 8 گھنٹے طویل بیٹری لائف ہے۔ Jio گیم کنٹرولر کم لیٹنسی گیمنگ کو بھی سپورٹ کرتا ہے، جو کسی بھی صارف کے گیمنگ کے تجربے کو بہترین بناتا ہے۔ اس پروڈکٹ میں دو وائبریشن ری ایکشن موٹرز نصب ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں دو ٹریگر اور آٹھ ڈائریکشن ایرو بٹن ہیں۔ بتادیں کہ یہ Playstation اور xboxکے ساتھ مطابقت نہیں رکھتا ہے۔ یہ کم لیٹنسی کنکشن کے لیے بلوٹوتھ v4.1 ٹیکنالوجی جیسی خصوصیات کے ساتھ آتا ہے۔ Jio کنٹرولر 10 میٹر تک کی وائرلیس رینج پیش کرتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں:
      Digital Currency: ہندوستان کی اپنی ڈیجیٹل کرنسی ہوگی؟ آر بی آئی جاری کرے گاقانونی ٹینڈر

      یہ بھی پڑھیں:
      ایکسائز ڈیوٹی، VAT میں کٹوتی کےبعد پٹرول، ڈیزل سستا، آج ایندھن کی قیمت کیاہیں؟ جانیں تفصیل

      جانکاری کے لیے، ہم آپ کو بتادیں کہ ریلائنس جیو ملک کا پہلا ٹیلی کام آپریٹر بن گیا ہے جس نے کیدارناتھ ٹریک روٹ پر موبائل ٹیلی فونی سروس فراہم کی ہے۔ بدری ناتھ-کیدارناتھ مندر کمیٹی کے چیئرمین اجیندر اجے نے اتوار کو کیدارناتھ مندر اور گوری کنڈ کے درمیان ٹیلی کمیونیکیشن خدمات فراہم کرنے والی سروس کا افتتاح کیا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: