جیو نے 22 بین الاقوامی پروازوں میں شروع کی موبائل خدمات، پیش کئے تین پلان
ریلائنس جیو نے 22 بین الاقوامی پروازوں میں موبائل خدمات شروع کی ہے۔ یہ خدمات کمپنی کی شراکت ایئرلائنس کیتھے پیسیفک، سنگا پور ایئرلائنس، ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، یورو ونگس، لفتھانسا، مالنڈو ایئر، بمان بنگلہ دیش ایئر لائنس اور ایلیٹالیہ میں شروع کی گئی ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Sep 25, 2020 10:11 PM IST

جیو نے 22 بین الاقوامی پروازوں میں شروع کی موبائل خدمات، پیش کئے تین پلان
ممبئی: ریلائنس جیو نے 22 بین الاقوامی پروازوں میں موبائل خدمات شروع کی ہے۔ یہ خدمات کمپنی کی شراکت ایئرلائنس کیتھے پیسیفک، سنگا پور ایئرلائنس، ایمریٹس، اتحاد ایئرویز، یورو ونگس، لفتھانسا، مالنڈو ایئر، بمان بنگلہ دیش ایئر لائنس اور ایلیٹالیہ میں شروع کی گئی ہے۔ اسی کے ساتھ جیو ٹاٹا گروپ کی کمپنی نیلکو کے بعد پرواز کے دوران (ان فلائٹ) موبائل خدمات دینے والی دوسری ہندوستانی ٹیلی کام کمپنی بن گئی ہے۔

ریلائنس جیو نے 22 بین الاقوامی پروازوں میں موبائل خدمات شروع کی ہے۔
کمپنی نے بتایا، ایک دن کی مدت کے ساتھ ہندوستان سے پرواز بھرنے والے مسافروں کے لئے 499 روپئے، 699 روپئے اور 999 روپئے کے تین بین الاقوامی رومنگ پیک کی سہولت پیش کی گئی ہے۔ سبھی پلان میں 100 منٹ کی آوٹ گوئنگ وائس کال اور 100 ایس ایم ایس مل رہے ہیں۔ 499 روپئے کے پلان میں 250 ایم بی، 699 روپئے میں 500 ایم اور 999 روپئے میں ایک جی بی ڈاٹا مل رہا ہے۔ حالانکہ، کسی بھی پلان میں ان کمنگ کال کی اجازت نہیں ہے۔