ہوم » نیوز » معیشت

لاک ڈاؤن کے درمیان جیو بنا صارفین کا سہارا، ویلیڈیٹی بڑھانے کے ساتھ دیا 100 منٹ فری

جیو نے پورے ملک کے کروڑوں جیو فون صارفین کو کال کے لئے 100 منٹ اور 100 ایس ایم ایس مفت میں دینے کی بات کہی ہے جس کی میعاد 17 اپریل 2020 تک ہوگی اور ان کمنگ کال اس کے بعد بھی جاری رہے گی۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن کے درمیان جیو بنا صارفین کا سہارا، ویلیڈیٹی بڑھانے کے ساتھ دیا 100 منٹ فری
لاک ڈاؤن کے درمیان جیو بنا صارفین کا سہارا، ویلیڈیٹی بڑھانے کے ساتھ دیا 100 منٹ فری

جیو کے زیادہ تر صارفین آن لائن کے ذریعے اپنے لئے، اپنے کنبے اور دوستوں کے لئے ریچارج کراتے ہیں۔ لیکن لاک ڈاؤن کے پیش نظر ریٹیل یعنی کہ دوکان سے ریچارج کرانے والے صارفین کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اس کے پیش نظر جیو نے ریچارج کرانے کے لئے بہت سے آپشنز متعارف کروائے ہیں جن میں یو پی آئی ، اے ٹی ایم ، ایس ایم ایس اور کال شامل ہیں۔


لیکن ان سارے اقدامات کے باوجود یہ دیکھا گیا کہ اس مشکل وقت میں جیو فون کے صارفین کو بہت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور وہ ریچارج نہیں کرا پا رہے ہیں۔ اس کے پیش نظر جیو نے خاص آفر پیش کر کے جیو فون کے صارفین کو راحت دی ہے۔


کمپنی نے جیو فون کے لئے متعدد فوائد متعارف کرائے ہیں۔ جیو نے پورے ملک کے کروڑوں جیو فون صارفین کو کال کے لئے 100 منٹ اور 100 ایس ایم ایس مفت میں دینے کی بات کہی ہے جس کی میعاد 17 اپریل 2020 تک ہوگی اور ان کمنگ کال اس کے بعد بھی جاری رہے گی۔


ملک میں تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ نے CoronaHaaregaIndiaJeetega#  نامی ایک مہم چلائی ہے۔ ملک بھر کے لوگوں میں اس بات کا ڈر ہے کہ کہیں وہ بھی کورونا وائرس کی زد میں تو نہیں ہیں۔ دنیا بھر کے اسپتال کووڈ ۔19 کے انفیکشن سے متاثر مریضوں سے بھرے پڑے ہیں اور اس کی جانچ بھی سبھی کے لئے دستیاب کرا پانا مشکل ہے۔ ایسی صورتحال میں ریلائنس جیو نے مائی جیو ایپ میں کئے نئے فیچرز جوڑے ہیں جس سے وائرس کی علامات کی جانچ آپ خود آسانی سے کر سکتے ہیں۔

(دستبرداری: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)



First published: Mar 31, 2020 05:17 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading