ہوم » نیوز » معیشت

جیو پلیٹ فارمس میں گیارہویں سرمایہ کاری ، سعودی عرب کی PIF خریدے گی 2.32 فیصد حصہ داری

سعودی عرب کی ساورین ویلتھ فنڈ کمپنی ( پی آئی ایف ) 2.23 فیصد حصہ داری کیلئے جیو پلیٹ فارمس میں 11,367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارمس میں گیارہویں سرمایہ کاری ، سعودی عرب کی PIF خریدے گی 2.32 فیصد حصہ داری
جیو پلیٹ فارمس میں گیارہویں سرمایہ کاری ، سعودی عرب کی PIF خریدے گی 2.32 فیصد حصہ داری

ریلائنس انڈسٹریز نے جمعرات کو جیو پلیٹ فارمس میں گیارہویں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے ۔ گزشتہ نو ہفتوں میں مسلسل 10 سرمایہ کاروں کے بعد اب سعودی عرب کی ساورین ویلتھ فنڈ کمپنی ( پی آئی ایف ) 2.23 فیصد حصہ داری کیلئے جیو پلیٹ فارمس میں 11,367 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ 22 اپریل کے بعد جیو پلیٹ فارمس میں یہ گیارہویں سرمایہ کاری ہے ۔ اس کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز کی اس اکائی نے گزشتہ نو ہفتوں میں عالمی سرمایہ کاروں کو 24.7 فیصد حصہ داری فروخت کرکے 1.15 لاکھ کروڑ روپے اکٹھا کئے ہیں ۔


جیو پلیٹ فارمس میں اب تک 24.7 فیصد حصہ داری کے بدلہ میں کل 1,15,693.95 کروڑ روپے آچکے ہیں ۔ جیو میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں دنیا بھر کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے سب سے بڑے سرمایہ کار شامل ہیں ۔ پی آئی ایف نے جیو کا ایکویٹی ویلیو ایشن 4.91 لاکھ کروڑ روپے اور انٹرپرائز ویلیو ایشن 5.16 لاکھ کروڑ روپے ہونے کا تخمینہ لگایا ہے ۔ حال ہی میں پرائیویٹ ایکویٹی فرمس ایل کیٹرٹن اور ٹی پی جی نے جیو  میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ۔




ان کمپنیوں نے بھی جیو میں سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے

جیو میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی شروعات اس وقت ہوئی تھی جب 22 اپریل کو سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے 9.99 فیصد حصہ داری کیلئے 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے اب تک جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک پارٹنرس ( دو مرتبہ ) ، ویسٹا ایکویٹی پارٹنرس ، کے کے آر ، مبادلہ انویسٹمنٹ کمپنی ADIA ، ٹی پی جی اور ایل کیٹرٹن نے جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کی ہے ۔

فی الحال جیو کے کل سبسکرائبرس کی تعداد 40 کروڑ سے زیادہ ہے اور کمپنی بہتر کوالیٹی اور کفایتی شرح میں ڈیجیٹل سروس مہیا کراتی ہے ۔ جیو نے اپنے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں کئی اہم سرمایہ کاری کی ہے ، جس میں براڈ بینڈ کنیکٹویٹی ، اسمارٹ ڈیوائسز ، کلاوڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ ، بگ ڈیٹا اینیلٹکس ، آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، آگمینٹیڈ اینڈ مکسڈ ریئلٹی اور بلاک چین شامل ہیں ۔

پی آئی ایف کےساتھ ڈیل کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کے چیئیرمین و مینجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے ریلائنس انڈسٹریز کے سعودی عرب کے ساتھ بہتر تعلقات رہے ہیں ۔ آئل اکانومی سے آگے بڑھ کر اب یہ رشتہ نئے آئل یعنی ڈیٹا کے شعبہ میں بھی بڑھ رہا ہے ۔ پی آئی ایف کے ذریعہ سعودی عرب میں اکانومی ٹرانفارمیشن کا میں بہت بڑا مداح رہا ہوں ۔ جیو پلیٹ فارمس کے پارٹنر کے طور پر میں پی آئی ایف کا استقبال کرتا ہوں اور ہندوستان میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کو لے میں تعاون اور رہنمائی کی امید کرتا ہوں ۔ تاکہ 1.3  ارب ہندوستانیوں کی زندگی کو مزید طاقتوار بنایا جاسکے ۔

پی آئی ایف کے گورنر یاسر الرومیان نے اس معاہدہ پر کہا کہ ہندوستان میں ٹیکنالوجی کے شعبہ میں ٹرانسفارمیشن لانے والے اس جدید کاروبار میں سرمایہ کاری کرنے کو لے کر ہم پرجوش ہیں ۔ ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان کی ڈیجیٹل اکانومی میں شاندار امکانات ہیں اور جیو پلیٹ فارمس ہمیں اس ترقی میں شامل کررہا ہے ۔ اس سرمایہ کاری سے طویل مدت میں سعودی عرب کی اکانومی اور ہمارے شہریوں کو کمرشیل ریٹرن مل سکے گا ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔
First published: Jun 18, 2020 05:30 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading