ہوم » نیوز » معیشت

ایک مہینے میں جیو نے حاصل کئے 67 ہزارکروڑ روپے ، جانئے کس کمپنی نے کی کتنی سرمایہ کاری

ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں فیس بک ، سلو لیک ، ویسٹا اکیویٹی کے بعد اب نیویارک کی ورلڈ اکیویٹی فرم جنرل اٹلانٹک بھی شامل ہوگئی ہے ۔

  • Share this:
ایک مہینے میں جیو نے حاصل کئے 67 ہزارکروڑ روپے ، جانئے کس کمپنی نے کی کتنی سرمایہ کاری
جیو پلیٹ فارمس سے ریلائنس کا منافع ، 5 جی اور جیو مارٹ کاروبار میں توسیع کا راستہ ہموار

ریلائنس انڈسٹریز  (Reliance Industries) کی ملکیت والی ریلائنس جیو نے تقریبا ایک مہینے میں چار بڑی ڈیلس کی ہیں ۔ ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں فیس بک ، سلو لیک ، ویسٹا اکیویٹی کے بعد اب نیویارک کی ورلڈ اکیویٹی فرم جنرل اٹلانٹک بھی شامل ہوگئی ہے ۔ اسی کے ساتھ اب جیو پلیٹ فارم نے تقریبا 67 ہزار کروڑ روپے کی ڈیل پوری کرلی ہے ۔ ان سبھی ڈیلس کے بعد اب جیو پلیٹ فارمس کی اکیویٹی ویلیو اور انٹرپرائز ویلیو میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ آئیے جانتے ہیں ان سبھی ڈیلس کے بارے میں ۔


فیس بک نے کی سب سے بڑی ڈیل


جیو میں سرمایہ کاری کرنے کے معاملہ میں سب سے پہلی اور سب سے بڑی کمپنی فیس بک رہی ۔ مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg) کی اس کمپنی نے جیو (Jio Platforms Limited) میں 9.9 فیصد حصہ داری کیلئے 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیکنالوجی سیکٹر میں یہ سب سے بڑا ایف ڈی آئی ہے ۔


سلور لیک نے جیو میں 6,655 کروڑ ی سرمایہ کاری کی

جیو میں دوسری سرمایہ کاری اکیویٹی فرم سلور لیک  (Equity Firm Silver Lake) کی ہے ۔ سلور لیک نے جیو میں 1.15 فیصد کی حصہ داری خریدی ہے ۔ اس کیلئے کمپنی نے کل 5,655.75 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ اس ڈیل کے بعد بروکریج فرم ایڈلوائس نے اپنی رائے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ سودا انتہائی خاص ہے ۔ کیونکہ اس مشکل دور میں یہ بزنس سینٹیمنٹ کو بہتر بنائے گا ۔



اکیویٹی فرم ویسٹا پارٹنرس نے بھی کی سرمایہ کاری

پرائیویٹ سیکٹر کی ایک اور اکیویٹی فرم ویسٹا اکیویٹی نے بھی ریلائنس جیو میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ پرائیویٹ اکیویٹی ویسٹا اکیویٹی پارٹنرس (Vista Equity Partners) نے جیو ٹیلی فارمس لمیٹیڈ کی 2.3 فیصد حصہ داری 11,367 کروڑ روپے میں خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ ریلائنس جیو کی تیسری ہائی پروفائل سرمایہ کاری ہے ۔ ہندوستان مین ویسٹا کی یہ پہلی بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ ویسٹا کا شروعاتی مرحلہ میں تکنیکی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے کا ایک ٹریک ریکارڈ رہا ہے ۔

جنرل اٹلانٹک نے کی 6598 کروڑ روپے کی ڈیل

اب جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) میں 1.34 فیصد شیئر کیلئے نیویارک کی پرائیویٹ اکیویٹی فنڈ جنرل اٹلانٹک 6,598.38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ کسی بھی ایشیائی کمپنی میں جنرل اٹلانٹک (General Atlantic-Jio Deal) کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے ۔ اس ڈیل کے بعد کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انویسٹمنٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہوتا ہے کہ جیو نیکسٹ جنریشن سافٹ ویئر پروڈکٹ اور پلیٹ فارم کمپنی کے طور پر ابھرے گی ۔

ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے جیو

غورطلب ہے کہ ریلائنس جیو ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ہے ۔ ٹرائی کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2019 تک ریلائنس جیو کے پاس 37 کروڑ صارفین تھے ۔ وہیں 33.2 کروڑ صارفین کے ساتھ دسمبر مہینے میں ووڈ ا فون ۔ آئیڈیا دوسری سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی تھی ۔ دسمبر 2019 میں 32.72 کروڑ صارفین کے ساتھ بھارتیہ ائیرٹیل تیسری سب سے بڑی کمپنی تھی ۔ گزشتہ ایک ماہ میں ریلائنس جیو نے ان چار ڈیلس کے ذریعہ تقریبا 67 ہزار کروڑ روپے اکٹھا کئے ہیں ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔

First published: May 17, 2020 10:49 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading