اپنا ضلع منتخب کریں۔

    سات ہفتوں میں 10ویں ڈیل ، اب جیو پلیٹ فارمس میں L Catterton کرے گی 1,894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    سات ہفتوں میں 10ویں ڈیل ، اب جیو پلیٹ فارمس L Catterton میں کرے گی 1,894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    سات ہفتوں میں 10ویں ڈیل ، اب جیو پلیٹ فارمس L Catterton میں کرے گی 1,894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

    ٹی پی جی کے ذریعہ جیو پلیٹ فارمس (Jio Platforms) میں سرمایہ کاری کے بعد L Catterton نے بھی 0.39 فیصدی حصہ داری خریدنے کا اعلان کیا ہے ۔ جیو پلیٹ فارمس میں ایل کیٹرٹن 1,894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔

    • Share this:
      ایل کیٹرٹن ( L Catterton ) ، جو دنیا کی سب سے بڑی کنزیومر فوکسڈ پرائیویٹ ایکویٹی فرم ہے ، جیو پلیٹ فارمس میں 0.39 فیصد حصہ داری کے بدلے میں 1,894.50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ یہ سات ہفتوں میں ریلائنس انڈسٹریز (RIL) کی ڈیجیٹل یونٹ میں ریکارڈ دسویں سرمایہ کاری ہوگی ۔

      اس سرمایہ کاری کے ساتھ ہی ریلائنس نے جیو میں 22.38  فیصد حصہ داری کو فروخت کرکے 104,326.65 کروڑ روپے دنیا کے سرکردہ ٹیکنالوجی سرمایہ کاروں سے حاصل کئے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی جیو پلیٹ فارمس اب دنیا کی واحد ایسی کمپنی بن گئی ہے ، جس نے مسلسل اتنی بڑی سرمایہ کاری حاصل کی ہے ۔

      ایل کیٹرٹن ، جس نے سرکردہ کنزیومر برانڈس میں 200 سے زیادہ سرمایہ کاری کررکھی ہے ، نے جیو پلیٹ فارمس کی اکیویٹی ویلیوایشن 4.91  لاکھ کروڑ روپے اور انٹرپرائز ویلیوایشن 5.16 لاکھ کروڑ روپے لگائی ہے ۔ یہ سرمایہ کاری پرائیویٹ ایکویٹی فرم ٹی پی جی کے ذریعہ 0.93  فیصد شیئر کیلئے 4,546.80  کروڑ روپے کی سرمایہ کے اعلان کے دو گھنٹوں سے بھی کم وقت میں ہوئی ہے ۔



      ان کمپنیوں نے بھی جیو میں سرمایہ کاری کا کیا ہے اعلان

      جیو میں اتنے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی شروعات اس وقت ہوئی تھی ، جب 22 اپریل کو سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے 9.99  فیصدی حصہ داری کیلئے 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بعد سے اب تک ٹی پی جی ، جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک پارٹنرس ( دو بار ) ویسٹا اکیویٹی پارٹنرس ، کے کے آر ، مبادلہ انویسمنٹ کمپنی اور اے ڈی آئی اے نے جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کی ہے ۔

      ڈیجیٹل ایکو سسٹم میں بڑی سرمایہ کاری

      فی الحال جیو کے کل سبسکرائبرس کی تعداد 40 کروڑ سے زیادہ ہے اور کمپنی بہتر کوالیٹی اور کفایتی شرح میں ڈیجیٹل سروس مہیا کراتی ہے ۔ جیو نے اپنے ڈیجیٹل ایکوسسٹم میں کئی اہم سرمایہ کاری کی ہے ، جس میں براڈ بینڈ کنیکٹویٹی ، اسمارٹ ڈیوائسز ، کلاوڈ اینڈ ایج کمپیوٹنگ ، بگ ڈیٹا اینیلٹکس ، آرٹیفیشیل انٹلی جنس ، انٹرنیٹ آف تھنگس ، آگمینٹیڈ اینڈ مکسڈ ریئلٹی اور بلاک چین شامل ہیں ۔

      ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے ۔

      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: