ہوم » نیوز » معیشت

جیو پلیٹ فارمس ٹائم میگزین کی دنیا کی 100 سب سے اثردار کمپنیوں میں شامل

ٹائم میگزین نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں جیو نے ہندوستان کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ جیو سب سے کم شرح پر 4 جی سروس دے رہی ہے ۔ 1 جی بی ڈیٹا ریلائنس جیو 5 روپے کی کفایتی قیمت پر فروخت کررہی ہے۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارمس ٹائم میگزین کی دنیا کی 100 سب سے اثردار کمپنیوں میں شامل
جیو پلیٹ فارمس ٹائم میگزین کی دنیا کی 100 سب سے اثردار کمپنیوں میں شامل

نئی دہلی : مکیش امبانی کی کمپنی جیو پلیٹ فارمس نے ’ٹائم میگزین کی 100 سب سے با اثر کمپنیوں کی فہرست میں اپنی جگہ بنالی ہے ۔ ڈیجیٹل انقلاب لانے کیلئے اس فہرست میں جیو پلیٹ فارمس کا نام شامل کیا گیا ہے ۔ ٹائم میگزین نے کہا کہ گزشتہ کچھ برسوں میں جیو نے ہندوستان کا سب سے بڑا 4 جی نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ جیو سب سے کم شرح پر 4 جی سروس دے رہی ہے ۔ 1 جی بی ڈیٹا ریلائنس جیو 5 روپے کی کفایتی قیمت پر فروخت کررہی ہے۔


میگزین نے مزید کہا کہ دنیا بھر کے سرمایہ کار ریلائنس انڈسٹریز کی ڈیجیٹل کمپنی جیو پلیٹ فارمس میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے تیار ہیں ۔ وہ ریلائنس جیو کے 41 کروڑصارفین تک رسائی کی کوشش کررہی ہے۔ گذشتہ سال جیو میں 20 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔ یہ جیو کے تیزی سے بڑھتی بنیاد کی قیمت اور صلاحیت کو واضح کرتا ہے۔ جیو پلیٹ فارمس فیس بُک کے ساتھ کر وہاٹس ایپ بیسڈ ایک ای۔ کامرس پلیٹ فارم تیار کررہاہے۔ وہیں کفایتی 5 جی سمارٹ فون بنانے کیلئے ریلائنس جیو گوگل کے ساتھ کام کررہا ہے۔


فہرست میں ریلائنس جیو کے علاوہ ہندوستان سے تعلیم کے شعبہ میں کام کرنے والی کمپنی بائی جوس بھی شامل ہے۔ فہرست میں صحت دیکھ بھال، تفریح، ٹرانسپورٹ اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کی کمپنیاں شامل ہیں۔ میگزین کے مطابق، جوازیت، اثر و رسوخ، تخلیق، قیادت، بلند حوصلہ جاتی منصوبہ اور کامیابی سمیت اہم عناصر کے تجزیہ کے بعد یہ فہرست تیار کی گئی ہے۔


جیو پلیٹ فارمس لمیٹڈ کو ہندوستان میں ڈیجیٹل انقلاب کیلئے انوویٹرس کیٹگری میں رکھا گیا ہے۔ جیو پلیٹ فارم ہندوستان کی واحد کمپنی ہے ، جس نے انوویٹرس کیٹگری میں جگہ بنائی ہے۔ اس زمرہ میں نیٹ فلکس، نٹینڈو، ماڈرنا، دی لیگو گروپ، سپوٹی فائی جیسی دیگر عالمی کمپنیاں ہیں۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 28, 2021 11:27 PM IST