کمال کی ہے جیو کی یہ مفت سروس ، جیو سم لئے بغیر بھی کرسکتے ہیں اس کا استعمال

جیو یوزرس کو کم پیسوں میں ان لمیٹڈ کال ، انٹرنیٹ کی سہولیات تو ملتی ہی ہیں ، مگر جیو کا ایک ایسا ایپ بھی ہے ، جس سے فون کا ڈیٹا ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے ۔

Oct 06, 2019 06:55 PM IST | Updated on: Oct 06, 2019 06:55 PM IST
کمال کی ہے جیو کی یہ مفت سروس ، جیو سم لئے بغیر بھی کرسکتے ہیں اس کا استعمال

کمال کی ہے جیو کی یہ مفت سروس ، جیو سم لئے بغیر بھی کرسکتے ہیں اس کا استعمال

جیو ریلائنس کے آنے کے بعد سے کئی سروسیز مفت ملنے لگی ہیں ۔ جیو یوزرس کو کم پیسوں میں ان لمیٹڈ کال ، انٹرنیٹ کی سہولیات تو ملتی ہی ہیں ، مگر جیو کا ایک ایسا ایپ بھی ہے ، جس سے فون کا ڈیٹا ( فوٹو – ویڈیو ) ٹرانسفر کیا جاسکتا ہے ۔ اس ایپ کا نام جیو سوئچ ہے ۔ ویسے تو جیو کی زیادہ تر سہولیات جیو سم یوزرس کیلئے ہی ہیں ، مگر اس ایپ کا استعمال کوئی بھی اینڈرائیڈ یوزر کرسکتا ہے ۔

آئیے جانتے ہیں کہ جیو سوئچ ایپ کیسے کام کرتا ہے ؟

اس کیلئے سب سے پہلے پلے اسٹور پر جاکر جیو سوئچ ایپ ڈاون لوڈ کریں ۔

اس کو اوپن کریں ۔ اوپن کرنے کے بعد آپ کو سینڈ اور ریسیو کا آپشن ملے گا ۔

Loading...

اب اگر آپ کسی کو تصویر ، ویڈیو ، کنٹینٹ ، گانا وغیرہ بھیجنا چاہتے ہیں تو سینڈ پر ٹیپ کریں ۔ اب آپ کے سامنے الگ الگ کٹیگری آجائے گی ، جس میں ویڈیو ، فوٹو ، ایپلی کیشنز ، میوزک ، فائلس ، کنٹیکٹ ، کلینڈر وغیرہ نظر آئے گا ۔

اس میں آپ اپنے حساب سے کسی بھی کٹیگری پر جائیں ۔ مثال کے طور پر فوٹو سلیکٹ کرتے ہیں تو آپ کے سامنے فون میں موجود تصاویر کی فہرست آجائے گی ۔ اس میں سے فوٹو سلیکٹ کرکے سینڈ پر کلک کریں ۔

خیال رہے کہ جس کو آپ تصاویر بھیج رہے ہیں ، اس کے فون میں ریسیو کا آپشن آن ہونا چاہئے ۔ سینڈ پر کلک کرنے کے بعد آپ کو اس شخص کی ڈیوائس کا نام نظر آے گا ، جس کو آپ تصویر یا دیگر فائلس بھیجنا چاہتے ہیں ۔ اس کے نام پر کلک کریں اور پھر سکنڈوں میں فائل سینڈ ہوجائے گی ۔

اس ایپ کے ذریعہ آپ اینڈرائیڈ ڈیوائس سے آئی او ایس ڈیوائس پر بھی ڈیٹا ٹرانسفر کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ جیو فون میں بھی ایپ کا استعمال کرسکتے ہیں ۔

Loading...