உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    دسہرے پر لانچ ہوگا جیو کا TRUE 5G بیٹا ٹرائل، دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور وارانسی سے شروع ہوگی سروس

    دسہرے پر لانچ ہوگا جیو کا TRUE 5G بیٹا ٹرائل، دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور وارانسی سے شروع ہوگی سروس

    دسہرے پر لانچ ہوگا جیو کا TRUE 5G بیٹا ٹرائل، دہلی، ممبئی، کولکاتہ اور وارانسی سے شروع ہوگی سروس

    جیو یوزرس کیلئے خوشخبری ہے ۔ ریلائنس جیو کی ٹرو فائیو جی سروس کا بیٹا ٹرائل دسہرے کے موقع پر شروع ہورہا ہے ۔ یہ سروس ملک کے چار شہروں دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور وارانسی میں شروع کی جائیں گی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Varanasi
    • Share this:
      نئی دہلی : جیو یوزرس کیلئے خوشخبری ہے ۔ ریلائنس جیو کی ٹرو فائیو جی سروس کا بیٹا ٹرائل دسہرے کے موقع پر شروع ہورہا ہے ۔ یہ سروس ملک کے چار شہروں دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور وارانسی میں شروع کی جائیں گی ۔ ابھی یہ سروس آن انویٹیشن ہے ۔ یعنی موجودہ جیو یوزرس میں سے کچھ منتخب یوزرس کو اس سروس کا استعمال کرنے کیلئے انوائٹ بھیجا جائے گا ۔ یوزرس کو اس کے ساتھ ہی ویلکم آفر بھی ملے گا، جس کے تحت یوزرس کو ایک جی بی پی ایس تک کی اسپیڈ اور ان لمیٹیڈ فائیو جی ڈیٹا ملے گا ۔ انوائیٹڈ یوزرس ان جیو ٹرو فائیو جی سروس کا تجربہ کرسکیں گے اور ان کے تجربہ کی بنیاد پر ہی کمپنی تفصیلی فائیو جی سروس لانچ کرے گی ۔

      وی کیئر یعنی ہمیں آپ کا خیال رہے ، جیو کا ٹرو فائیو جی اسی منتر پر بنا ہے ۔ تعلیم، صحت خدمات ، زراعت، اسکل ڈیولپمنٹ ، چھوٹے ، متوسط اور بڑے کاروباری اداروں ، IoT ، اسمارٹ ہوم اور گیمنگ جیسے شعبوں کو یہ پوری طرح سے بدل کر رکھ دے گا اور 140 کروڑ ہندوستانیوں پر اس کا سیدھا اثر پڑے گا ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ریلائنس جیو نے انڈین موبائل کانگریس میں 5 جی سے کنیکٹڈ ایمبولینس متعارف کرائی


      جیو ٹرو فائیو جی ویلکم آفر

      Jio True 5G ویلکم آفر جیو یوزرس کیلئے دہلی ، ممبئی ، کولکاتہ اور وارانسی میں انویٹیشن کے ذریعہ لانچ کیا جارہا ہے ۔

      ان صارفین کو 1 Gbps+ تک کی اسپیڈ کے ساتھ ان لمیٹیڈ فائیو جی ڈیٹا ملے گا ۔

      جیسے جیسے شہر تیار ہوتے جائیں گے، دیگر شہروں کیلئے بھی بیٹا ٹرائل سروس کو کھولنے کا اعلان کیا جائے گا ۔

      صارفین اس بیٹا ٹرائل کا فائدہ تک تک اٹھا پائیں گے جب تک کہ شہر میں نیٹ ورک کوریج مضبوط نہیں ہوجاتا ہے ۔

      انوائیٹڈ جیو ویلکم آفر کی وجہ سے یوزرس کو اپنا موجودہ جیو سم نہیں بدلنا ہوگا ۔ صرف ان کا موبائل فائیو جی ہونا چاہئے ۔ جیو ٹرو فائیو جی سروس آٹومیٹک اپ گریڈ ہوجائے گی ۔

      جیو ہینڈ سیٹ برانڈس کے ساتھ بھی کام کررہا ہے تاکہ صارفین کے پاس منتخب کرنے کیلئے فائیو جی ڈیوائس کی بڑی رینج ہو ۔

      اس موقع پر ریلائنس جیو انفوکام کے چیئرمین آکاش امبانی نے کہا کہ ہمارے وزیر اعظم کی اپیل پر ہی جیو نے ہندوستان جیسے بڑے سائز کے ملک کیلئے سب سے تیز فائیو جی رول آوٹ کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ جیو فائیو جی ایک ٹرو فائیو جی ہوگا اور ہمارا ماننا ہے کہ ہندوستان ٹرو فائیو جی سے کم کا حقدار نہیں ہے ۔ جیو فائیو جی دنیا کا سب سے ایڈوانس فائیو جی نیٹ ورک ہوگا، جس کو ہندوستانیوں نے ہندوستانیوں کیلئے بنایا ہے ۔

      انہوں نے کہا کہ فائیو جی ایک ایسی سروس نہیں ہوسکتی جو کچھ خاص اختیارات یافتہ لوگوں کیلئے صرف بڑے شہروں تک دستیاب ہو ۔ یہ پورے ہندوستان میں ہر شہری ، ہر گھر اور ہر کاروبار کیلئے دستیاب ہونی چاہئے ، تبھی ہم اپنی پوری معیشت میں پروڈکشن ، کمائی اور زندگی کی سطح میں بنیادی تبدیلی لاسکتے ہیں ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: جیو کی کلاؤڈ گیمنگ ٹکنالوجی سے، اینٹری لیول 5 جی موبائل پر بھی ہوسکے گی ہائی اینڈ گیمنگ


      جیو ٹرو فائیو جی کی تین بڑی خصوصیات

      اسٹینڈ ۔ الون فائیو جی

      یہ اسٹینڈ الون نیٹ ورک ہے ۔ یعنی اس ایڈوانس فائیو جی نیٹ ورک کا فورجی نیٹ ورک سے کوئی لینا دینا نہیں ہے جبکہ دیگر آپریٹر فور جی بیسڈ نیٹ ورک لانچ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ اس کا سیدھا فائدہ جیو کے ٹرو فائیو جی کو ملے گا ۔ اس میں لو لیٹینسی ، بڑے پیمانے پر مشین ٹو مشین کمیونیکیشن ، فائیو جی وائس، ایج کمپیوٹنگ اور نیٹ ورک لائسنسنگ جیسے شاندار فیچرس ہیں ۔

      اسپیکٹرم کا سب سے بڑا اور بہترین امتزاج

      700 میگا ہرٹز ، 3500 میگا ہرٹز اور 26 گیگا ہرٹز ، فائیو جی اسپیکٹرم بینڈ کا سب سے بڑا اور سب سے مناسب امتزاج جو جیو ٹرو فائیو جی کو دیگر آپریٹروں کے مقابلہ میں سبقت دلاتا ہے ۔ دوسرا اور سب اہم 700 میگا ہرٹز لو بینڈ اسپیکٹرم رکھنے والا جیو واحد آپریٹر ہے ۔ اس سے اچھی انڈور کوریج ملتی ہے ۔ یوروپ ، امریکہ اور یوکے میں اس بینڈ کو فائیو جی کیلئے پریمیم بینڈ مانا جاتا ہے۔

      کیریئر ایگریگیشن

      کیریئر ایگریگیشن نام کی ایڈوانس ٹیکنالوجی فائیو جی کی الگ الگ فریکوئینسی کا ایک مضبوط ڈیٹا ہائی وے بناتی ہے، جو یوزرس کیلئے کورویج، صلاحیت، کوالیٹی اور کفایتی کا ایک شاندار پیکج ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: