اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیو مارٹ ایپ ہوا لانچ، Google Play Store اور Apple  ایپ اسٹور پر کرسکتے ہیں ڈاؤن لوڈ

    جیو مارٹ ایپ ہوا لانچ،

    جیو مارٹ ایپ ہوا لانچ،

    ریلائنس جیو (Reliance Jio) نے تقریبا دو ماہ پہلے ویب سائٹ لانچ کی تھی اب جیو مارٹ (JioMart) ایپ بھی لانچ ہوگیا ہے۔ ریلائنس جیو کی تقریبا 200 سے زیادہ شہروں میں سروس مل رہی ہے۔

    • Share this:
      ریلائنس جیو (Reliance Jio) نے تقریبا دو ماہ پہلے ویب سائٹ لانچ کی تھی اب جیو مارٹ (JioMart) ایپ بھی لانچ ہوگیا ہے۔ ریلائنس جیو کی تقریبا 200 سے زیادہ شہروں میں سروس مل رہی ہے۔ آن لائن شاپنگ کی طرح اس پر گروسری، اور دوسرے سامان کی شاپنگ کی جاسکتی ہے۔ ریلائنس نے اینڈرائیڈ اور آئی فون دونوں کیلئے ایپ لانچ کردیا ہے۔ گوگل پلے اسٹور اور ایپل اسٹور سے اسے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ ابھی تک یوزرس جیو مارٹ کی ویب سائٹ کے ذریعے آرڈر کررہے تھے۔ اس ایپ سے اب یوزرس کیلئے آرڈر کرنا اور بھی آسان ہوجائے گا۔ جیو مارٹ کو ایمزون (Amazon)، فلپ کارٹ (Flipkart)، بگ باسکیٹ (BigBasket) سے سخت ٹکر ہے۔
      جیو مارٹ میں (JioMart) میں نیٹ بینکنگ، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ، سوڈیکسو، رو لائلٹی پوائنٹ اور کیش آن لائن ڈلیوری سمیت کئی طرح سے آپ پییمنٹ کرسکتے ہیں۔ ROne لائلٹی پروگرام بھی موجود ہے جس میں ROneپوائنٹس حاصل کرکے اگلے ٹرانزیکشن میں بھنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی براڈس اور پروڈکٹس پر ایکسکلوزو آفرس بھی مل رہے ہیں۔
      میڈیا رپورٹس کے مطابق جیو مارٹ میں گروسری پر روزانہ پانچ فیصدی کی چھوٹ مل رہی ہے۔ بغیر کسی کم از کم ( minimum ) آرڈر ویلیو کے مفت ہوم ڈلیوری مل رہی ہے۔ ساتھ ہی کسٹمرس کو ریلائنس ون یا ROne لائلٹی پروگرام بھی موجود ہے جس میں ROne پوائنٹس حاص کرکے اگلے ٹرانزیکشن میں بھنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی برانڈس اور اور پروڈکس پر ایکسکلوزو آفرس بھی مل رہے ہیں۔

      بتادیں کہ حال ہی میں ریلائنس جیو (Reliance Jio) سالانہ جنرل میٹنگ(Annual General Meeting-AGM) میں مکیش امبانی نے کہا تھا کہ کمپنی کے جیو مارٹ کیلئے مستقبل میں کافی پلان ہے۔ جیو مارٹ اور فیس بک کا وہاٹس ایپ ملک میں چھوٹے بزنس مین کو آگے بڑھانے کا موقع دینے کیلئے ساتھ میں مل کر کام کرے گا۔

      (ڈسکلیمر : نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے )۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: