ہوم » نیوز » معیشت

JioMart کے فرینچائزی پارٹنر بنیں گے کیرانہ اسٹورس، ریلائنس نہیں کرے گی Grocery اور FMCG  کی ڈائریکٹ فروخت

ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) نے ایمیزون، گروفرس اور بگ باسکٹ کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
JioMart کے فرینچائزی پارٹنر بنیں گے کیرانہ اسٹورس، ریلائنس نہیں کرے گی Grocery اور FMCG  کی ڈائریکٹ فروخت
JioMart کے فرینچائزی پارٹنر بنیں گے کیرانہ اسٹورس،

ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) اپنے ای کامرس پلیٹ فارم پر پیکیجڈ فوڈ، گروسری اور FMCG پروڈکٹس کی فروخت نہیں کرے گی۔ ان پروڈکٹس کی فروخت کیلئے کمپنی کیرانہ اسٹورس فرینچائزی پارٹنرس کی مدد لے گی جو اپنے آس۔پاس کے کسٹمرس کو سیدھے طور پر مصنوعات کو فروخت کر سکیں گے۔ ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) نے ایمیزون، گروفرس اور بگ باسکٹ کو دیکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی میں تبدیلی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


دو سینئر افسروں نے بتایا کہ یہ گروسری اسٹور ریلائنس یا کسی اور جگہ سے مصنوعات خرید سکیں گے۔ اگر کسی پروڈکٹ کا جیومارٹ (JioMart) کے ذریعے آرڈر کیا جاتا ہے اور یہ گروسری اسٹورز میں اسٹاک میں نہیں ہے تو ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) اسے سپلائی کرے گی۔ مارجن دونوں کے مابین برابر تقسیم ہوگا۔ تاہم ، ریلائنس پھلوں اور سبزیوں کی فروخت جاری رکھے گی۔


ریلائنس نے اپنے B2B کیش اینڈ کیری اسٹور فارمیٹ سے ببھی نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ ریلائنس مارکیٹ اب گروسری اسٹورز تک B2B پروڈکٹ کی ڈلیوری کیلئے (Fulfillment Center) کے طور پر کام کرے گی۔نزدیکی گروسری اسٹورس آن لائن آرڈر کرسکیں گے اور پھر ان کے اسٹور تک پروڈکٹ کی ڈلیوری کی جائے گی۔


جون کی سہ ماہی میں جیومارٹ کیرانہ اسٹورس کے ذریعے کسٹمرس کو پروڈکٹ فراہم کرانے کے اس سسٹم میں 30 شہروں کے ذریعے کرے گا۔ اس کے لئے 56،000 سے زائد گروسری اسٹورزکے ساتھ قرار کیا جا چکا ہے۔ ابتدائی طور پر اس پر عمل درآمد صرف اسی صورت میں کیا جائے گا جہاں جیومارٹ کام کر رہا ہے۔ اپریل تک ، 100 شہروں میں کیرانہ کی دکانوں کو جیو مارٹ سے جوڑنے کا کام چل رہا ہے۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 12, 2021 01:44 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading