உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    JioPhone Next Update: سستے کے ساتھ شاندار کیمرہ اور مضبوط بیٹری جیسی کئی خوبیوں سے بھرا ہے یہ فون

    JioPhone Next Update: سستے کے ساتھ شاندار کیمرہ اور مضبوط بیٹری جیسی کئی خوبیوں سے بھرا ہے یہ فون

    JioPhone Next Update: سستے کے ساتھ شاندار کیمرہ اور مضبوط بیٹری جیسی کئی خوبیوں سے بھرا ہے یہ فون

    کمپنی نے میکنگ آف جیو فون نیکسٹ ویڈیو میں بتایا ہے کہ کیسے جیو فون نیکسٹ لاکھوں ہندوستان کی زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دہلی : انتظار ختم ہوا ، موسٹ اویٹیڈ جیو فون نیکسٹ دیوالی پر لانچ ہورہا ہے ۔ پیر کو ریلائنس جیو نے پہلی مرتبہ آفیشیل طور پر فون کی خصوصیات بتانے والا ویڈیو جاری کیا ۔ گوگل اور کوالکام جیسے پارٹنرس کے ساتھ مل کر بنایا گیا یہ فون کئی معاملات میں انوکھا ہے ۔

      کمپنی نے میکنگ آف جیو فون نیکسٹ ویڈیو میں بتایا ہے کہ کیسے جیو فون نیکسٹ لاکھوں ہندوستان کی زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے ۔ جیو فون نیکسٹ پرگتی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا ۔ یہ گوگل اینڈرائیڈ کے ذریعہ بنایا گیا آپریٹنگ سسٹم ہے ، جس کو خاص طور پر ہندوستان کیلئے بنایا گیا ہے ۔ پرگتی او ایس کو جیو اور گوگل کے بہترین ٹیکنیشین نے تیار کیا ہے ۔ اس کا مقصد کفایتی قیمتوں پر بہترین تجربہ کے ساتھ سبھی کی ترقی کو یقینی بنانا ہے ۔

      آسان سوال جواب کے ذریعہ جانئے فون کی سبھی خوبیاں

      جیو فون نیکسٹ کس نے ڈیولپ کیا ہے ؟

      جیو فون نیکسٹ ایک میڈ ان انڈیا ، میڈ فار انڈیا اور میڈ بائی انڈینس فون ہے ۔ ریلائنس جیو نے گوگل اور کوالکام جیسے پارٹنرس کے ساتھ مل کر اس کو بنایا ہے ۔

      اس کا پروسیسر کس نے بنایا ہے اور اس کی خاصیت کیا ہے ؟

      جیو فون نیکسٹ کا پروسیسر بھی ٹیکنالوجی لیڈر ہے ۔ اس کو کوالکام نے ڈیولپ کیا ہے ۔ جیو فون نیکسٹ میں لگا کوالکام پروسیسر فون کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا ۔ یہ پروسیسر آپٹیمائزڈ کنیکٹیویٹی اینڈ لوکیشن ٹیکناولجی ، آڈیو اور بیٹری کے بہتر استعمال کو بڑھائے گا ۔ جیو فون نیکسٹ کا شاندار فیچر پوری طرح سے نئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہے ۔

      وائس اسسٹنٹ ٹیکنالوجی کیا ہے ؟

      وائس اسسٹنٹ یوزرس کو ڈیوائس کو آپریٹ کرنے میں مدد کرتا ہے ( جیسے ایپ کھولیں ، سیٹنگ کو منیج کریں وغیرہ) ساتھ ہی انٹر نیٹ سے معلومات / کنٹینٹ آسانی سے ان کی زبان میں حاصل کرنے میں مدد کرتا ہے  ۔ یہ استعمال کرنے والوں کو اس زبان میں بول کر مواد کا استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے ، جسے وہ سمجھ سکتے ہیں ۔

      یہ فون کیسے یوزر فرینڈلی ہے ؟

      یوزر کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی اسکرین کا ترجمہ کرنے کے قابل بناتا ہے ۔ یہ یوزرس کو اپنی پسند کی زبان میں کسی بھی مواد کو پڑھنے میں بھی مدد کرتا ہے ۔

      کیمرا کوالیٹی کیسی ہے ؟

      ڈیوائس ایک سمارٹ اور طاقتور کیمرے سے لیس ہے ، جس میں پورٹریٹ موڈ سمیت مختلف فوٹوگرافی موڈ ہیں ۔ یوزرس چاہیں تو اپنے سبجیکٹ کو فوکس میں رکھ کر اس کے آس پاس کے بیک گراونڈ کو آٹوموڈ میں دھندھلا کرسکتے ہیں ، اس سے شاندار تصویریں کیپچر ہوتی ہیں ۔ نائٹ موڈ یوزرس کو کم روشنی میں شاندار تصویریں لینے کی سہولت دیتا ہے ۔ کیمرہ ایپ انڈین آگمینٹڈ ریئلٹی فلٹر کے ساتھ پری ۔ لوڈڈ آتا ہے ۔ یعنی کیمرہ میں بہت سے فلٹر پہلے سے ہی لوڈ ہوکر آتے ہیں ۔

      سیکورٹی سسٹم کس طرح سے کام کرتا ہے ؟

      جیو فون نیکسٹ آٹو میٹک سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے ساتھ اپ ڈیٹ رہتا ہے  ۔ اس کے تجربات وقت کے ساتھ بہتر ہوتے جائیں گے ۔ یہ انٹرنیٹ سے جڑی پریشانیوں سے بچانے والے سیکورٹی اپ ڈیٹ کے ساتھ بھی آتا ہے ۔

      فون سستا ہونے کی وجہ سے بیٹری بیک اپ تو کمزور نہیں ہوجائے گا؟

      نیا ڈیزائن کیا گیا پرگتی او ایس ، جو اینڈرائڈ کے ذریعہ آپریٹیڈ ہے ، لمبی بیٹری لائف یقینی بناتے ہوئے شاندار پرفارمنس یقینی بناتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: