உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیو فون نیکسٹ کی کوالکام چپ ، آپٹی مائزڈ کنٹیکویٹی اور ٹیکنالوجی پیش کرتی ہے، جانئے تفصیلات

    جیو فون نیکسٹ کی کوالکام چپ آپٹی مائزڈ کنٹیکویٹی اور ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے، جانئے تفصیلات

    جیو فون نیکسٹ کی کوالکام چپ آپٹی مائزڈ کنٹیکویٹی اور ٹیکنالوجی پیش کرتا ہے، جانئے تفصیلات

    جیو فون نیکسٹ پرگتی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا ۔ یہ گوگل انڈرائیڈ کے ذریعہ بنایا گیا ایک عالمی سطحی آپریٹنگ سسٹم ہے ، جسے خاص طور پر ہندوستان کیلئے بنایا گیا ہے ۔

    • Share this:
      نئی دلی : دیوالی سے پہلے جیو نے ’ میکنگ آف جیو فون نیکسٹ ‘ فلم ریلیز کی ہے ۔ اس ویڈیو کا مقصد ہے جیو فون نیکسٹ کے لانچ کے پیچھے کے ویژن اور آئیڈیا کے بارے میں بتانا ہے ۔ ویسے تو یہ نیا فون ہندوستان کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا ہے لیکن اس نے ابھی سے ہی بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی توجہ کھینچنا شروع کردی ہے ۔

      5 سال کی چھوٹی سی مدت میں جیو، ہندوستانیوں کی زبان پر چھا گیا ہے ۔ جیو نے جغرافیائی، مالی اور سماجی ہر طبقہ کے لوگوں کو چھوا ہے ۔ ملک میں آج اس کے 43 کروڑ سے زیادہ یوزرس ہیں ۔ ہندوستان کے ہر گھر میں ڈیجیٹل کنیکویٹی پہنچے، اس مقصد کو حاصل کرنے کےلئے ریلائنس جیو نے فیصلہ کن قدم اٹھانے کا منصوبہ بنایا اور اسی ٹھوس پہل کا نتیجہ ہے جیو فون نیکسٹ ۔

      جیو فون نیکسٹ پرگتی آپریٹنگ سسٹم پر چلے گا ۔ یہ گوگل انڈرائیڈ کے ذریعہ بنایا  گیا ایک عالمی سطحی آپریٹنگ سسٹم ہے ، جسے خاص طور پر ہندوستان کیلئے بنایا گیا ہے ۔ پرگتی او ایس کو جیو اور گوگل کی بہترین ٹیکینشین نے تیار کیا ہے اور جیسا کی نام سے ہی ظاہر ہے ، اس کا مقصد کفایتی قیمتوں پر بہترین ایکسپیرینس کے ساتھ سبھی کیلئے ترقی یقینی بنانا ہے ۔

      جیو فون نیکسٹ کا پروسیسر بھی ٹیکنالوجی لیڈر ہے، اسے کوالکام نے تیار کیا ہے ۔ جیو فون نیکسٹ میں لگا کوالکام پروسیسر، فون کی کارکردگی کو بہتر بنائے گا ۔ یہ پروسیسر آپٹی مائزڈ کنیکٹویٹی اینڈ لوکیشن ٹیکنالوجی، آڈیو اور بیٹری کے بہتر استعمال کو بڑھائے گا ۔

      جیو فون نیکسٹ ایک میڈ اِن انڈیا، میڈ فار انڈیا اور میڈ بائی انڈینس فون ہے ۔ جیو فون نیکسٹ یہ یقینی بنائے گا کہ ہر ایک ہندوستانی کو مساوی مواقع ملے اورڈیجیٹل تکنیک کا فائدہ حاصل ہو ۔ کمپنی نے ویڈیو میں بتایا ہے کہ کیسے جیو فون نیکسٹ لاکھوں ہندوستانیوں کی زندگی کو بدلنے کی طاقت رکھتا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: