உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    JIOPHONE NEXT دیوالی سے صرف 1999 روپئے میں ہوگا دستیاب، صارفین ای ایم آئی میں کرسکتے ہیں بقایا ادائیگی

    JIOPHONE NEXT دیوالی سے صرف 1999 روپئے میں ہوگا دستیاب، صارفین ای ایم آئی میں کرسکتے ہیں بقایا ادائیگی

    JIOPHONE NEXT دیوالی سے صرف 1999 روپئے میں ہوگا دستیاب، صارفین ای ایم آئی میں کرسکتے ہیں بقایا ادائیگی

    جیو فون نیکسٹ ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) کے پورے ملک میں موجود جیو مارٹ ڈیجیٹل ریٹیل (JioMart Digital Retail)اسٹورس پر دستیاب ہوگا۔

    • Share this:
      ممبئی: ریلائنس جیو (Reliance Jio) کا ہندوستانی صارفین کے لئے خاص طور پر بنایا گیا اسمارٹ فون جیو فون نیکسٹ (JIOPHONE Next) دیوالی سے اسٹورس میں دستیاب ہوگا۔ جیو فون نیکسٹ کو جیو اور گوگل (Jio-Google) نے مل کر تیار کیا ہے۔ اس اسمارٹ فون کی شروعاتی قیمت (Entry Price) صرف 1,999 روپئے ہے۔ گراہک باقی کی ادائیگی یا 24 ماہ کی آسان قسطوں (EMI Option) میں کرسکتے ہیں۔ اسے دنیا کا سب سے کفایتی اسمارٹ فون (Most Affordable Smartphone) بتایا جا رہا ہے۔

      اسمارٹ فون کیٹیگری میں فائننسنگ کا یہ خاص متبادل (Financing Option پہلی بار پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سے جیو فون نیکسٹ زیادہ سے زیادہ گراہکوں کی پہنچ میں آجائے گا۔ جیو فون نیکسٹ ریلائنس ریٹیل (Reliance Retail) کے پورے ملک میں موجود جیو مارٹ ریٹیل (JioMart Digital Retail) اسٹورس پر دستیاب ہوگا۔

      اس فون کو خریدنے کے لئے آپ کو صرف 1,999 روپئے ادا کرنے ہیں اور باقی کے پیسے آپ ماہ کی آسان قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں۔ قسطوں میں فون لینے کے لئے آپ کو 501 روپئے کی پروسیسنگ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔ اگر آپ اسے بغیر فائنانس یا بنا قسطوں کے خریدنا چاہتے ہیں تو آپ یک مشت 6,499 روپئے ادا کرکے اسے خرید سکتے ہیں۔

      24 ماہ والے پلان اور ان کے فائدے

      اگر آپ فائنانس کرواتے ہیں اور 24 قسطوں میں ادائیگی کرنا چاہتے ہیں تو آپ کے سامنے چار آپشن ہوں گے۔ آپ 300 روپئے مہینہ، 450 روپئے ماہانہ، 500 روپئے ماہانہ یا پھر 550 روپئے ادا کرسکتے ہیں۔ ان پلانس میں آپ کو الگ الگ فائدے بھی دیئے جائیں گے، جیسے کہ 300 روپئے میں آپ کو ہر ماہ 5GB انٹرنیٹ اور 100 منٹ بھی ملیں گے۔ 450 روپئے میں آپ ہر ماہ 1.5GB ہر روز اور ان لمیٹیڈ وائس کالنگ پا سکیں گے۔ اگر آپ 500 روپئے ماہانہ والا XL پلان لیتے ہیں تو آپ کو ہر روز 2 جی بی ڈیٹا اور ان لمیٹیڈ وائس کالنگ ملے گی۔ 550 روپئے والے XXL پلان میں آپ ہر ماہ 2.5 GB ڈیٹا روزانہ اور ان لمیٹیڈ وائس کالنگ پاسکیں گے۔

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: