ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس کے ساتھ ڈیل پر پہلی مرتبہ بولے کشور بیانی، 8 بار ایمیزون سے لگائی مدد کی گہار لیکن

فیوچر گروپ کے بانی کشور بیانی (Kishore Biyani) نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب فیوچر گروپ (Future Group) کو ایمیزون کی ضرورت تھی جب ایمیزون نے ان کی مدد نہیں کی۔

  • Share this:
ریلائنس کے ساتھ ڈیل پر پہلی مرتبہ بولے کشور بیانی، 8 بار ایمیزون سے لگائی مدد کی گہار لیکن
فیوچر گروپ کے بانی کشور بیانی (Kishore Biyani) نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب فیوچر گروپ (Future Group) کو ایمیزون کی ضرورت تھی جب ایمیزون نے ان کی مدد نہیں کی۔

فیوچر گروپ کے بانی کشور بیانی (Kishore Biyani) نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جب فیوچر گروپ (Future Group) کو ایمیزون کی ضرورت تھی جب ایمیزون نے ان کی مدد نہیں کی۔ اب یہ امریکی کمپنی ریلائنس ریٹیل  (Reliance Retail) کے ذریعے فیوچر گروپ کے حصول میں رکاوٹ بن رہی ہے۔ کشور بیانی نے ریلائنس ریٹیل کو بچانے والی کمپنی کہا۔ انہوں نے ایمیزون کو لیکر کہا کہ یہ کمپنی چاہتی ہے کہ فیوچر گروپ پچھڑ جائے۔ یہ بھی انکشاف کیا کی ایمیزون کے ساتھ انہوں نے آٹھ مرتبی خراب مالی حالات کے بارے میں چرچا کی لیکن ایمیزون نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔


بیانی نے اس انٹرویو میں کہا، رضامندی کے تحت، وہ ہمیں ایفیلی ایٹس (Affiliates) یا مالی اداروں کے ذریعے لون کے ذریعے فنڈس مہیا کرا سکتے تھے لیکن رضامندی کی شرطوں اور ہماری درخواست کے باوجود انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ بیانی نے یہ بھی کہا کہ ریلائنس کے ساتھ یہ ڈیل کمپنی کو بچانے کیلئے تھا۔ انہوں نے اپنی جائیداد بڑھانے یا ریٹیل میراث کوجاری رکھنے کیلئے نہیں کیا ہے۔


ریلائنس فیوچر ٹرانزیکشن پر ایس آئی اے سی کی روک


ریلائنس کو 25,000کروڑ روپئے میں سبھی ریٹیل ایسیٹس کو بیچنے کے بعد پہلی مرتبہ میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔ ایمیزون کی عرضی کے بعد سنگاپور انٹرنیشنل آربیٹریشن سینٹر (SIAC) نے ریلائنس ریٹیل فیوچر گروپ (Reliance Retail-Future Group Deal) کے بیچ اس Transaction پر روک لگا دی ہے۔

ایمیزون کا کہنا ہے کہ فیوچر گروپ نے اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں اسے کسی بھی سیل کو منع کرنے یا پابندی کا حق ہے۔ بیانی نے کہا کہ انہوں نے ایمیزون کے لئے پوری کوشش کی تاکہ ان کی کمپنی کے قرضوں کے مسئلے کو ختم کیا جاسکے۔ ایمیزون کے پاس گروپ ہولڈنگ کمپنی میں حصےداری ہے۔

 
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 04, 2021 09:48 AM IST