ہوم » نیوز » معیشت

جیو پلیٹ فارمس میں کے کے آر کرے گی 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

کے کے آر جیو پلیٹ فارمس میں 2.32 فیصدی حصے داری کے لئے 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

  • Share this:
جیو پلیٹ فارمس میں کے کے آر کرے گی 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری
کے کے آر جیو پلیٹ فارمس میں 2.32 فیصدی حصے داری کے لئے 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔

نئی دہلی۔ ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کی زیر ملکیت جیو پلیٹ فارمس لمٹیڈ (Jio Platforms Limited) میں کے کے آر 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ملک کی بڑی ڈیجیٹل سروسیز پلیٹ فارم ریلائنس انڈسٹریز اور جیو پلیٹ فارمس نے جمعہ کو اس سودے کا اعلان کیا۔ کے کے آر (KKR) جیو پلیٹ فارمس میں 2.32 فیصدی حصے داری کے لئے 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کسی بھی ایشیائی کمپنی میں کے کے آر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ جیو پلیٹ فارمس کی ایکویٹی ویلیو 4.91 لاکھ کروڑ روپئے اور انٹرپرائز ویلیو 5.16 لاکھ کروڑ روپئے پر پہنچ گئی ہے۔ اب اس سودے کے ساتھ ہی جیو نے پچھلے ایک مہینے میں سرمایہ کاری کے ذریعہ تقریبا 78,562 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔


ایک مہینے میں جیو نے جٹائے 78,562 کروڑ روپئے


جیو پلیٹ فارمس نے پچھلے ایک مہینے میں پانچ بڑے سودے کئے ہیں۔ ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں فیس بک، سلور لیک پارٹنرس، وسٹا ایکویٹی پارٹنرس اور جنرل اٹلانٹک کے بعد اب کے کے آر شامل ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ اب جیو پلیٹ فارمس نے 78,562 روپئے کا سودا مکمل کر لیا ہے۔ ان سبھی سودوں کے بعد اب جیو پلیٹ فارمس کی ایکویٹی ویلیو (Jio Equity Value) اور انٹرپرائز ویلیو (Jio Enterprise Value) میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔


جیو پلیٹ فارمس میں کے کے آر کرے گی 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری

فیس بک نے کی سب سے بڑی ڈیل

جیو میں سرمایہ کاری کرنے کے معاملہ میں سب سے پہلی اور سب سے بڑی کمپنی فیس بک رہی ۔ مارک زکربرگ (Mark Zuckerberg) کی اس کمپنی نے جیو (Jio Platforms Limited) میں 9.9 فیصد حصہ داری کیلئے 43,574 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ۔ ہندوستانی ٹیکنالوجی سیکٹر میں یہ سب سے بڑا ایف ڈی آئی ہے ۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔
First published: May 22, 2020 08:27 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading