ہوم » نیوز » معیشت

کے کے آر۔ جیو سودا: ایک مہینے میں ریلائنس جیو نے جٹائے 78,562 کروڑ روپئے

ریلائنس جیو میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں فیس بک، سلور لیک پارٹنرس، وسٹا ایکویٹی پارٹنرس اور جنرل اٹلانٹک کے بعد اب کے کے آر شامل ہو گئی ہے۔

  • Share this:
کے کے آر۔ جیو سودا: ایک مہینے میں ریلائنس جیو  نے جٹائے 78,562 کروڑ روپئے
کے کے آر۔ جیو سودا: ایک مہینے میں ریلائنس جیو نے جٹائے 78,562 کروڑ روپئے

نئی دہلی۔ جیو پلیٹ فارمس نے پچھلے ایک مہینے میں پانچ بڑے سودے کئے ہیں۔ ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کی فہرست میں فیس بک، سلور لیک پارٹنرس، وسٹا ایکویٹی پارٹنرس اور جنرل اٹلانٹک کے بعد اب کے کے آر شامل ہو گئی ہے۔ اسی کے ساتھ اب جیو پلیٹ فارمس نے 78,562 روپئے کا سودا مکمل کر لیا ہے۔ ان سبھی سودوں کے بعد اب جیو پلیٹ فارمس کی ایکویٹی ویلیو (Jio Equity Value) اور انٹرپرائز ویلیو (Jio Enterprise Value) میں بھی زبردست اضافہ ہوا ہے۔



خیال رہے کہ ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کی زیر ملکیت جیو پلیٹ فارمس لمٹیڈ (Jio Platforms Limited) میں کے کے آر 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ ملک کی بڑی ڈیجیٹل سروسیز پلیٹ فارم ریلائنس انڈسٹریز اور جیو پلیٹ فارمس نے جمعہ کو اس سودے کا اعلان کیا۔ کے کے آر (KKR) جیو پلیٹ فارمس میں 2.32 فیصدی حصے داری کے لئے 11,367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرے گی۔ کسی بھی ایشیائی کمپنی میں کے کے آر کی یہ سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے۔ اب اس سودے کے ساتھ ہی جیو نے پچھلے ایک مہینے میں سرمایہ کاری کے ذریعہ تقریبا 78,562 کروڑ روپئے حاصل کئے ہیں۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی کی فائل فوٹو
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ میں جیو پلیٹ فارم میں کے کے آر کی سرمایہ کاری سے کافی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔


آر آئی ایل کے چئیرمین نے کیا کہا؟

ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین اور مینیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے کہا کہ میں جیو پلیٹ فارم میں کے کے آر کی سرمایہ کاری سے کافی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ کے کے آر دنیا کی معروف مالیاتی سرمایہ کاروں میں سے ہے۔ سبھی ہندوستانیوں کے لئے ملک میں ایکو ڈیجیٹل سسٹم میں تبدیلی اور ترقی کے لئے کے کے آر کی شراکت داری بہت اہم ثابت ہو گی۔ کے کے آر ہندوستان میں ایک پریمئر ڈیجیٹل سوسائٹی کی ترقی کے ہمارے ہدف میں اہم شراکت داری نبھانے جا رہی ہے۔

کے کے آر کے شریک بانی نے کیا کہا؟

 

اس موقع پر کے کے آر کے شریک بانی اور شریک سی ای او ہنری کریوس (Henry Kravis) نے کہا کہ کچھ ہی کمپنیاں ایسی ہوتی ہیں جن میں ملک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بدل دینے کی صلاحیت ہوتی ہے۔ جیو پلیٹ فارم ایک ایسا ہی پلیٹ فارم ہے جو ہندوستان اور ممکنہ طور پر پوری دنیا میں ڈیجیٹل ایکو سسٹم کو بدلنے کا کام کر رہا ہے۔ جیو پلیٹ فارم صحیح معنوں میں ہندوستان کی اپنی سرزمین پر پیدا ہوا اگلی نسل کا ٹیکنالوجی لیڈر ہے۔ جیو کی انہی صلاحیتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہم جیو پلیٹ فارم میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 22, 2020 10:05 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading