بڑی خبر ! لگاتار چوتھے دن پیر کو پٹرول اور ڈیزل کے دام میں نظر آئی نرمی ، جانیں نئی قیمتیں

خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے مسلسل چوتھے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں جاری تیزی اب تھم گئی ہے ۔

Jul 22, 2019 09:59 AM IST | Updated on: Jul 22, 2019 09:59 AM IST
بڑی خبر ! لگاتار چوتھے دن پیر کو پٹرول اور ڈیزل کے دام میں نظر آئی نرمی ، جانیں نئی قیمتیں

فائل فوٹو

خام تیل کی قیمتوں میں نرمی کی وجہ سے مسلسل چوتھے دن بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ تیل کی قیمتوں میں جاری تیزی اب تھم گئی ہے ۔ وہیں لگاتار 10 ویں دن ڈیزل کے دم میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔

آئی او سی کی ویب سائٹ پر جاری قیمتوں کے مطابق  دہلی میں پٹرول 73.35 روپے اور ڈیزل 66.24 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ ممبئی میں پٹرول 78.96 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل 69.43 روپے فی لیٹر مل رہا ہے ۔ کولکاتہ میں پٹرول آج 75.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 68.31 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے ۔ جبکہ چنئی میں پٹرول 76.18 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 69.96 روپے مل رہا ہے ۔

Loading...

ماہرین کے مطابق تیل کی عالمی ڈیمانڈ سال 2019 میں کم رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے قیمتوں پر دباو رہے گا ۔ تاہم ایران – امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے سے تیل کے دام میں تیزی دیکھنے کو مل سکتی ہے ۔

Loading...