ہوم » نیوز » معیشت

Petrol Diesel Price: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، دلی میں 83 روپئے کے پار

دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے رہیں۔

  • Share this:
Petrol Diesel Price: آج پھر مہنگا ہوا پٹرول۔ ڈیزل، دلی میں 83 روپئے کے پار
فائل فوٹو

نئی دہلی۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہفتے کے روز مسلسل چوتھے روز پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں ایندھن کی قیمت میں آج 24 سے 27 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے۔


دہلی میں آج ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ اگست کے بعد ڈیزل کی قیمت 4 دسمبر کو ایک بار پھر 73 روپے فی لیٹر سے زیادہ ہوگئی۔ پٹرول کی قیمت میں 27 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ آج دونوں ایندھن کی قیمتیں بالترتیب 83.13 روپے اور ڈیزل 73.32 روپے رہیں۔


آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پچھلے پندرہ کے دوران پٹرول کی قیمت میں 13 مرتبہ 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا ہے۔ ڈیزل بھی تقریباً تین روپے مہنگا ہوا ہے۔ تجارتی ریاست ممبئی میں پٹرول 26 پیسے اضافے سے 89.78 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 27 پیسے اضافے کے ساتھ 79.93 روپے فی لیٹر پر ہوگیا۔

کولکتہ میں پٹرول کی قیمت 26 پیسے اضافے سے 84.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 25 پیسے اضافے کے بعد 76.89 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ چنئی میں بھی پٹرول- ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول کی قیمتوں میں 24 پیسے اضافے سے 86 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 25 پیسے اضافے سے 78.69 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج بھی اسی طرح برقرار ہیں۔

دہلی 83.13 73.32

ممبئی 89.78 79.93

چنئی 86.00 78.69

کولکاتہ 84.63 76.89

پٹرول۔ ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کی یہ ہے وجہ

اس سال عالمی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ کے بعد لوگ راحت کی امید کر رہے تھے۔ لیکن لوگوں کو مرکزی حکومت نے جھٹکا دیا تھا۔ حکومت نے پٹرول پر 10 روپئے اور ڈیزل پر 13 روپئے فی لیٹر ایکسائز ڈیوٹی اور بڑھا دی تھی۔ اس سے پہلے سال 2014 میں پٹرول پر ٹیکس  9.48 روپئے فی لیٹر تھا اور ڈیزل پر 3.56 روپئے۔  نومبر 2014 سے لے کر جنوری 2016 تک مرکزی حکومت نے اس میں نو بار اضافہ کیا۔

خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔

یو این آئی، اردو کے ان پٹ کے ساتھ
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Dec 05, 2020 11:00 AM IST