روزانہ صرف 30 روپئے بچا کر پا سکتے ہیں 6 لاکھ روپئے، یہ ہے آسان طریقہ!۔

اگر آپ صحیح منصوبہ میں روزانہ کچھ رقم بچا کر سرمایہ کاری کرنا شروع کریں تو یہ ایک طے شدہ وقت کے بعد آپ کو لکھ پتی بنا سکتا ہے

Apr 20, 2019 01:10 PM IST | Updated on: Apr 20, 2019 01:11 PM IST
روزانہ صرف 30 روپئے بچا کر پا سکتے ہیں 6 لاکھ روپئے، یہ ہے آسان طریقہ!۔

روزانہ صرف 30 روپئے بچا کر پا سکتے ہیں 6 لاکھ روپئے، یہ ہے آسان طریقہ!۔

اگر آپ صحیح منصوبہ میں روزانہ کچھ رقم بچا کر سرمایہ کاری کرنا شروع کریں تو یہ ایک طے شدہ وقت کے بعد آپ کو لکھ پتی بنا سکتا ہے۔ آپ کو لکھ پتی بنانے میں میوچول فنڈ کی اسکیم آپ کی مدد کرے گی۔ اچھی بات یہ ہے کہ روزانہ 30 روپئے کی بچت سے آپ پر زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑے گا اور اپنے سبھی اخراجات کے بعد بھی آپ آسانی سے اتنی بچت کر سکتے ہیں۔ جس کے بعد میوچول فنڈ میں سیسٹمیٹک انوسٹمنٹ پلان( ایس آئی پی) کے ذریعہ مستقل سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ آئیے جانتے ہیں کہ 30 روپئے بچا کر کیسے بنا سکتے ہیں چھ لاکھ روپئے کا فنڈ۔

ایسے بنے گا چھ لاکھ روپئے کا فنڈ۔ اگر آپ روزانہ کی بنیاد پر 30 روپئے کی بچت کرتے ہیں تو یہ مہینے میں 900 روپئے ہوں گے۔ آپ کو ہر مہینے 900 روپئے بہتر میوچول فنڈ کی اسکیم میں ایس آئی پی کے ذریعہ سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔ یہ سرمایہ کاری آپ کو 15 سال تک کرنا ہو گی۔ بازار میں ایسے کئی میوچول فنڈز ہیں جنہوں نے پچھلے 15 سال میں 15 فیصدی سالانہ کی شرح سے ریٹرن دیا ہے۔ اگر اتنا ہی ریٹرن آپ کو ملتا رہے تو 15 سال بعد آپ کے پاس چھ لاکھ روپئے کا فنڈ تیار ہو جائے گا۔

Loading...

کتنا ہو گا فائدہ - اگر آپ کسی میوچول  فنڈ اسکیم میں 15 سال تک سرمایہ کاری کرتے ہیں تو آپ کا کل سرمایہ 1،62،000 روپئے ہوگا۔ وہیں، آپ کی ایس آئی پی کی کل ویلیو 601،656 روپئے ہوگی۔ یعنی آپ کو  4،39،656 روپئے کا فائدہ ہو گا۔

Loading...