خوش خبری! بجٹ کے بعد آج سستا ہوا ڈیزل، جانیں کیا ہے پٹرول کی صورت حال

بجٹ کے اگلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آج ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے۔

Jul 08, 2019 11:32 AM IST | Updated on: Jul 08, 2019 11:35 AM IST
خوش خبری! بجٹ کے بعد آج سستا ہوا ڈیزل، جانیں کیا ہے پٹرول کی صورت حال

علامتی تصویر

بجٹ کے اگلے دن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد آج ڈیزل کی قیمت میں گراوٹ آئی ہے۔ پیر کے روز ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے سے لے کر 14 پیسے تک کی کمی آئی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی تھی۔ دہلی میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 72.96 روپئے پر برقرار ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 66.59 روپئے فی لیٹر ہے۔

بتا دیں کہ گزشتہ 5 جولائی کو مودی حکومت کی دوسری میعاد کار کا پہلا بجٹ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیش کیا تھا۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل پر ایک روپئے سیس اور ایک روپئے ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی، کولکتہ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کی قیمت بالترتیب 72.96 روپئے، 75.15 روپے، 78.57 روپے اور 75.76 روپئے فی لیٹر ہے۔ راجدھانی دہلی میں ڈیزل کی قیمت میں 10 پیسے کی کمی کی گئی ہے اور اب یہ 66.59 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ کولکاتہ میں یہ 5 پیسے کی گراوٹ کے بعد 68.54 روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ ممبئی میں، ڈیزل 10 پیسے سستا ہو کر 69.80 روپے فی لیٹرہو گیا ہے۔ وہیں، کولکتہ میں ڈیزل سب سے زیادہ 14 پیسے سستا ہوا ہے اور اب اس کی نئی قیمت 70.34 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Loading...

Loading...