ہوم » نیوز » معیشت

اب مزید دو کمپنیوں GIC اور TPG کی ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری

ریلائنس ریٹیل نے اپنی نئی تجارت کی حکمت عملی کے حصہ کے طور پر چھوٹے اور غیر منظم تاجروں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا شروع کردیا ہے۔ کمپنی کا مقصد اس نیٹ ورک سے 2 کروڑ تاجروں کو جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک تاجروں کو بہتر ٹکنالوجی والے صارفین کو بہتر قیمت پر خدمات کی فراہمی کے قابل بنائے گا۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 03, 2020 03:13 PM IST
  • Share this:
اب مزید دو کمپنیوں GIC اور TPG کی ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری
ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ

نئی دہلی۔ مکیش امبانی کی ریلائنس ریٹیل میں اب مزید دو کمپنیوں -جی آئی سی نے 5،512.5 کروڑ اور ٹی پی جی نے 1،837.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ چار دنوں میں کمپنی میں پانچ بڑے سرمایہ کاروں نے ریلائنس رٹیل وینچرز لمٹیڈ (آر آر وی ایل) میں سرمایہ کاری کی ہے۔


جمعہ کی شب جی آئی سی نے ریلائنس انڈسٹریز کے ذیلی ادارہ آر آر وی ایل میں 1.22 فیصد ایکویٹی کے لئے 5،512.5 کروڑ روپے کی سرمایہ کا اعلان کیا ہے ، جبکہ ہفتہ کے روز ٹی پی جی نے 0.41 فیصد ایکویٹی کے لئے 1،837.5 کروڑ روپے انویسٹ کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں سودوں میں ریلائنس رٹیل کی پری منی ایکویٹی کی مالیت 4.285 لاکھ کروڑ روپے تھی۔


ریلائنس ریٹیل نے اپنی نئی تجارت کی حکمت عملی کے حصہ کے طور پر چھوٹے اور غیر منظم تاجروں کو ڈیجیٹلائزڈ کرنا شروع کردیا ہے۔ کمپنی کا مقصد اس نیٹ ورک سے 2 کروڑ تاجروں کو جوڑنا ہے۔ یہ نیٹ ورک تاجروں کو بہتر ٹکنالوجی والے صارفین کو بہتر قیمت پر خدمات کی فراہمی کے قابل بنائے گا۔


ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی نے سودوں پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان کے ریٹیل سیکٹر کے ایکو نظام کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ اس مشن میں جی آئی سی اور ٹی پی جی مددگار ثابت ہوں گے۔ انہوں نے ٹیکنالوجی کمپنیوں اور کاروباری اداروں میں جی آئی سی کے بہترین ٹریک ریکارڈ کی بھی تعریف کی۔

ٹی پی جی کے ساتھ معاہدے پر بات کرتے ہوئے ریلائنس ریٹیل کی ڈائریکٹر ایشا امبانی نے کہا’’ہندوستانی خردہ شعبہ میں انقلاب لانے اور لاکھوں تاجروں کی معاشی حالت کو بہتر بنانے کے ہمارے سفر میں ہم ٹی پی جی کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ ٹی پی جی کا زبردست تجربہ ریلائنس ریٹیل مشن کیلئے انمول ثابت ہوگا''۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Oct 03, 2020 03:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading