ہوم » نیوز » معیشت

سبھی بےروزگاروں کو ہر مہینے 3500 روپئے دے رہی حکومت؟ جانئے سچائی

ایک واٹس ایپ میسیج میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ پردھان منتری بےروزگار بھتہ یوجنا‘ کے تحت حکومت ہند سبھی بےروزگاروں کو فی ماہ 3500 روپئے دے رہی ہے۔

  • Share this:
سبھی بےروزگاروں کو ہر مہینے 3500 روپئے دے رہی حکومت؟ جانئے سچائی
سبھی بےروزگاروں کو ہر مہینے 3500 روپئے دے رہی حکومت؟ جانئے سچائی

نئی دہلی۔ ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نیا میسیج وائرل ہو رہا ہے۔ اس میں بتایا گیا ہے کہ حکومت سبھی بےروزگاروں کو ہر مہینے 3500 روپئے دے رہی ہے۔ اگر آپ کو واٹس ایپ پر ایسا میسیج ملا ہے تو محتاط ہو جائیں۔ وجہ ہے کہ یہ میسیج فرضی ہے۔ ایسا کیا گیا دعویٰ اور دیا گیا بلاگ لنک فرضی ہے۔ حکومت نے اس نام کی کوئی اسکیم شروع نہیں کی ہے۔ فرضی میسیج میں بےروزگاروں کو رجسٹریشن کرانے کے لئے کہا گیا ہے۔


ایک واٹس ایپ میسیج میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’ پردھان منتری بےروزگار بھتہ یوجنا‘ کے تحت حکومت ہند سبھی بےروزگاروں کو فی ماہ 3500 روپئے دے رہی ہے۔ میسیج میں کہا گیا ہے کہ پردھان منتری بےروزگار بھتہ یوجنا 2020 میں اپنا اندراج کریں۔ اس یوجنا کے تحت سبھی نوجوان بےروزگاروں کو 3500 روپئے ہر مہینے دئیے جائیں گے۔ اندراج کرانے کے لئے نیچے دئیے گئے لنک پر اپنا فارم بھریں۔ اندراج کی آخری تاریخ پندرہ مئی 2020 ہے۔ بےروزگار بھتہ حاصل کرنے کی اہلیت دسویں پاس ہے۔ بےروزگاروں کی عمر 18 سے 40 سال کے بیچ ہونی چاہئے۔



جانئے کیا ہے سچائی؟

پریس انفارمیشن بیورو ( پی آئی بی) فیکٹ چیک کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ نے اس میسیج کی سچائی بتائی ہے۔ اپنے پوسٹ میں اس نے کہا کہ یہ کیا گیا دعویٰ اور دیا گیا بلاگ لنک فرضی ہے۔ حکومت ہند کے ذریعہ ایسی کوئی یوجنا نہیں چلائی جا رہی ہے۔ پی آئی بی نے کہا ہے کہ ایسی فرضی خبر نہ پھیلائیں۔
First published: May 05, 2020 09:31 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading