بڑی خبر ! پٹرول کی قیمت دو ماہ کی اونچی سطح پر پہنچی ، ڈیزل کے دام میں بھی تبدیلی ، جانیں تازہ قیمتیں

تین دن تک مستحکم رہنے کے بعد سنیچر کو ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈیزل میں دودن سے جاری گراوٹ کاسلسلہ رک گیاہے ۔

Jul 13, 2019 04:25 PM IST | Updated on: Jul 13, 2019 04:25 PM IST
بڑی خبر ! پٹرول کی قیمت دو ماہ کی اونچی سطح پر پہنچی ، ڈیزل کے دام میں بھی تبدیلی ، جانیں تازہ قیمتیں

فائل فوٹو

تین دن تک مستحکم رہنے کے بعد سنیچر کو ملک میں پٹرول کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی دیکھی گئی جبکہ ڈیزل میں دودن سے جاری گراوٹ کاسلسلہ رک گیاہے ۔ ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ کے مطابق، قومی راجدھانی دہلی میں آج پٹرول کی قیمت 9پیسے بڑھکر 72اعشاریہ 99روپئے فی لیٹر ہوگئی۔یہ 8مئی کے بعد سب سے اونچی سطح ہے ۔یہاں ڈیزل کی قیمت 30جون کے بعد کی نچلی سطح پر مستحکم رہی ۔

کولکاتہ میں پٹرول کی قیمت 13پیسے کے اضافہ کے ساتھ 75اعشاریہ 25روپئے فی لیٹر اور ممبئی میں 9پیسے کے اضافہ کے 78اعشاریہ 61روپئے فی لیٹر ہوگئی ۔چنئی میں یہ 10پیسے کے اضافہ کے ساتھ 75اعشاریہ 80روپئے فی لیٹر فروخت ہوا۔ دہلی کے ساتھ ہی کولکاتہ ،ممبئی اور چنئی میں بھی ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔

Loading...

Loading...