پانچ مہینے میں سب سے زیادہ مہنگا ہوا پٹرول، یہاں جانیں نئی قیمتیں

آپ کو بتادیں کہ دو دن کے بعد پٹرول کی قیمیتیں مہنگی ہوئی ہیں۔

Jul 18, 2019 09:54 AM IST | Updated on: Jul 18, 2019 10:15 AM IST
پانچ مہینے میں سب سے زیادہ مہنگا ہوا پٹرول، یہاں جانیں نئی قیمتیں

علامتی تصویر

پٹرول کی قیمت میں جمعرات کو 8 سے 12 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ وہیں ڈیزل کی قیمت میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دو دن کے بعد پٹرول کی قیمیتیں مہنگی ہوئی ہیں۔

جہاں دہلی اور ممبئی میں پٹرول 8 پیسے تو وہیں کولکاتہ میں 12 پیسے، چنئی میں پٹرول 9 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ ملک میں سب سے مہنگا پٹرول مہاراشٹر کے پربھنی میں ہے۔ یہاں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 80.72  روپئے ہے۔

پٹرول۔ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری:۔ آئی او سی کی ویب سائٹ پر جاری قیمتوں کے مطابق دہلی میں پٹرول 73.35  روپئے اور ڈیزل 66.24  روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں ممبئی کی بات کریں تو ممبئی میں بڑھی ہوئی قیمتوں کے بعد آج پٹرول 78.96  روپئے فی لیٹر بک رہا ہے اور ڈیزل 69.43  فی لیٹر مل رہا ہے۔  کولکاتہ میں آج پٹرول 75.77  روپئے اور ڈیزل 68.31  روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔ وہیں چنئی میں آج پٹرول 76.18  روپئے اور 69.96  روپئے فی لیٹر مل رہا ہے۔

Loading...