بڑی خبر ! سات دنوں بعد پٹرول اور ڈیزل کے دام میں ہوئی تبدیلی ، جانیں کیا ہے نئی قیمتیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ مسلسل سات دنوں تک پٹرول کی قیمتیں یکساں رہنے کے بعد اتوار کو اس کے دام میں اضافہ درج کیا گیا ۔

Jun 23, 2019 11:47 AM IST | Updated on: Jun 23, 2019 11:47 AM IST
بڑی خبر ! سات دنوں بعد پٹرول اور ڈیزل کے دام میں ہوئی تبدیلی ، جانیں کیا ہے نئی قیمتیں

علامتی تصویر

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ مسلسل سات دنوں تک پٹرول کی قیمتیں یکساں رہنے کے بعد اتوار کو اس کے دام میں اضافہ درج کیا گیا ۔ اتوار کو پٹرول کی قیمت میں پانچ پیسے فی لیٹر جکبہ ڈیزل کی قیمت میں چھ پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ۔ آپ کو بتادیں کہ انڈین آئل ، بھارت پٹرولیم اور ہندوستان پٹرولیم روزانہ صبح چھ بجے پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کرتا ہے ۔

انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق اضافہ کے بعد اتوار کو دہلی ، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں پٹرول کے دام بڑھ کر بالترتیب 63.98 روپے ، 72.24 روپے ، 75.68 روپے اور 72.69 روپے ہوگئے جبکہ ان چاروں شہروں میں ڈیزل کے دام بالترتیب 63.84 روپے ، 65.76 روپے ، 66.93 روپے اور 67.52 روپے ہوگئے ۔

Loading...

خیال رہے کہ قومی راجدھانی خطہ دہلی میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو کر پانچ مہینے کی نچلی سطح پر پہنچ گئی تھیں ۔ دہلی میں پٹرول 69.93 روپے ہوگیا تھا اور ڈیزل 63.78 روپے پر فروخت ہورہا تھا ۔

Loading...