ہوم » نیوز » معیشت

مسلسل تیسرے دن مہنگا ہواپٹرول، ڈیزل کی قیمت یہاں جانیں

پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا اور یہ ہفتہ کو تقریباچھ ہفتہ کی اونچی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن مستحکم رہیں ۔

  • UNI
  • Last Updated: Nov 16, 2019 05:08 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
مسلسل تیسرے دن مہنگا ہواپٹرول، ڈیزل کی قیمت یہاں جانیں
نئے سال میں پہلی مرتبہ عام آدمی کو راحت ملی ہے۔ اتوار کو پٹرول اور ڈیزل  کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ جنوری کے مہینے میں یہ پہلا موقع ہے جب تیل سستا ہوا ہے۔

پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل تیسرے دن اضافہ ہوا اور یہ ہفتہ کو تقریباچھ ہفتہ کی اونچی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ ڈیزل کی قیمتیں مسلسل چوتھے دن مستحکم رہیں ۔ ملک کی سب سے بڑی مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن سے موصولہ اطلاع کےمطابق راجدھانی دہلی میں آج پٹرول 14پیسے مہنگا ہوکر 73اعشاریہ 77روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا جواس سال 6اکتوبر کے بعد سے سب سے اونچی سطح ہے ۔دوسری طرف ڈیزل کی قیمت مسلسل چوتھے دن 65اعشاریہ 79روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہی ۔

کولکاتہ ،ممبئی اور چنئی میں بھی پٹرول 14،14پیسے مہنگا ہوکر بالترتیب 76اعشاریہ 47روپئے ،79اعشاریہ 44روپئے اور 76اعشاریہ 68روپئے فی لیٹر پر پہنچ گیا۔ڈیزل کولکاتہ میں 68اعشاریہ 20روپئے ،ممبئی میں 69اعشاریہ 01روپئے اور چنئی میں 69اعشاریہ 54روپئے فی لیٹر پر مستحکم رہا۔


واضح رہے کہ  پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت ہر دن گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔


 
First published: Nov 16, 2019 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading