ہوم » نیوز » معیشت

خوشخبری: دیوالی سے پہلے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی، 1ماہ میں اتنی کم ہوئی قیمتیں

جمعہ کو پٹرول میں 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

  • Share this:
خوشخبری: دیوالی سے پہلے پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں کمی، 1ماہ میں اتنی کم ہوئی قیمتیں
علامتی تصویر

دیوالی سے پہلے پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں کم ہوگئیں ۔پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے دن کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعہ کو پٹرول میں 12 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ہم آپ کو بتادیں کہ اکتوبرمیں، دہلی میں پٹرول 1.55 روپئے فی لیٹر اور ڈیزل 1.49 روپئے فی لیٹر سستا ہوگیا ہے۔



انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، جمعہ کو دہلی ، ممبئی ، کولکتہ اور چنئی میں پٹرول کی قیمتیں بالترتیب 73.06 روپئے ، 78.68روپئے ، 75.71 روپئے اور 75.87روپئے فی لیٹر ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چاروں میٹرو میں پٹرول ۔ ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 66 ، 69.17 روپئے ، 68.36 روپئےاور 69.71 روپئے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔

فائل فوٹو

بتادیں کہ پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول ۔ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے
First published: Oct 25, 2019 10:36 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading