உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پٹرول کی قیمت نے چھوا آسمان، 80 روپئے کے قریب پہنچا، جانیں اپنے شہر کی نئی قیمت؟

    علامتی تصویر

    علامتی تصویر

    • Share this:
      پٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے اور قیمت آسمان چھو رہی ہے۔ وہیں آج ڈیزل کی قیمتوں  میں 7 دن بعد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔  آج دہلی میں پٹرول 15 پیسے تو ڈیزل 5 پیسے مہنگا ہوا ہے۔ بتا دیں کہ گزشتہ 6 دن میں دہلی میں پٹرول 90 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

      انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق، دہلی ، ممبئی، کولکاتہ اور چنئی میں پٹرول بالترتیب 74.20  روپئے ،79.86  روپئے، 76.89  روپئے اور 77.13  روپئے فی لیٹر کی قیمت پر مل رہا ہے۔ وہیں ڈیزل بالترتیب 65.84  روپئے، 69.06  روپئے اور 69.59  روپئے فی لیٹر بک رہا ہے۔


      واضح رہے کہ  پٹرول۔ ڈیزل کی قیمت ہر دن گھٹتی بڑھتی رہتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد اس کی قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔
      First published: