உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سرمایہ کاروں کیلئے بڑی خبر: ختم ہوا انتظار، 4مئی کو لانچ ہونے جا رہا ہے  LIC IPO ، جانئے جانئے کیا ہے اپڈیٹ

     اطلاعات کے مطابق،  ایل آئی سی کا آئی پی او کا 4 مئی کو کھلے گا اور 9 مئی کو بند ہوگا۔ سرمایہ کار طویل عرصے سے ایل آئی سی کے آئی پی او  LIC IPO  کا انتظار کر رہے تھے اور اب سرمایہ کاروں کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق، ایل آئی سی کا آئی پی او کا 4 مئی کو کھلے گا اور 9 مئی کو بند ہوگا۔ سرمایہ کار طویل عرصے سے ایل آئی سی کے آئی پی او LIC IPO کا انتظار کر رہے تھے اور اب سرمایہ کاروں کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے۔

    اطلاعات کے مطابق، ایل آئی سی کا آئی پی او کا 4 مئی کو کھلے گا اور 9 مئی کو بند ہوگا۔ سرمایہ کار طویل عرصے سے ایل آئی سی کے آئی پی او LIC IPO کا انتظار کر رہے تھے اور اب سرمایہ کاروں کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ملک کی سب سے بڑی انشورنس کمپنی لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا (Life Insurance Corporation of India) یعنی ایل آئی سی کے میگا آئی پی او کا سرمایہ کار (Investors) بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ اسی دوران، LIC کے IPO کے بارے میں ایک بڑا اپ ڈیٹ آیا ہے۔ ایک حکام کے مطابق، لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا نے اپنے آئی پی او کا سائز 5 فیصد سے کم کر کے 3.5 فیصد کر دیا ہے۔

      لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا ( LIC IPO) مئی کے پہلے ہفتے میں لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق، ایل آئی سی کا آئی پی او کا 4 مئی کو کھلے گا اور 9 مئی کو بند ہوگا۔ سرمایہ کار طویل عرصے سے ایل آئی سی کے آئی پی او LIC IPO کا انتظار کر رہے تھے اور اب سرمایہ کاروں کا یہ انتظار ختم ہونے والا ہے۔ LIC کے IPO میں پرائس بینڈ کیا ہوگا اس بارے میں ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

      مزید پڑھئے: ایک ہی Savings Account رکھنا نہیں ہے سمجھداری، کہیں آپ بھی تو نہیں کر رہے یہ بڑی غلطی

      رپورٹس کے مطابق، حکومت اس آئی پی او کے بارے میں دیگر معلومات بشمول پرائس بینڈ ایک یا دو دن میں جاری کر سکتی ہے۔ اس آئی پی او کا سائز 21,000 کروڑ روپے رہنے کا اندیشہ ثاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایل آئی سی کے آئی پی او میں سرمایہ کار 9 مئی تک بولی لگا سکتے ہیں۔ آئی پی او اینکر سرمایہ کاروں کے لیے 2 مئی کو کھلے گا۔ بتادیں کہ حکومت نے SEBI کو حال ہی میں آئی پی او کے لیے نظرثانی شدہ ڈی آر ایچ پی (Revised DRHP has been submitted) کو کو جمع کرایا ہے۔



      اہم خبر: خوشخبری! جلد بڑھ سکتی ہے EPFOکی تنخواہ کی حد، نئی تبدیلیوں سے کروڑوں ملازمین کو ہوگا فائدہ
      اب حکومت ایل آئی سی میں اپنے 3.5 فیصد حصص shares کو 21,000 کروڑ روپے میں فروخت کرے گی، حالانکہ یہ ریگولیٹری منظوری (regulatory approval)  سے مشروط ہوگا۔ ایک عہدیدار نے سنیچر کو بتایا کہ مئی کے پہلے ہفتہے میں کھلنے والے IPO کے دوران سرکاری حصص shares کی فروخت سے تقریباً 21,000 کروڑ روپے جمع ہونے کی امید ہے۔ اپنے ایشو کے لیے، LIC بدھ تک مارکیٹ ریگولیٹر سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (SEBI) کے پاس حتمی منظوری کی درخواست دائر کر سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: Share market میں ہاہاکار! آخری ایک گھنٹے میں اوندھے منھ گرا شیئر بازار، جانئے کیوں۔۔۔

      LIC کے معاملے کے تناظر میں، اس اہلکار نے کہا کہ LIC کا IPO مئی کے پہلے ہفتے میں مارکیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ LIC نے گزشتہ فروری میں SEBI کے پاس ایک ایشو کا مسودہ دستاویز داخل کیا تھا۔ اس وقت ایل آئی سی نے کہا تھا کہ حکومت اس انشورنس کمپنی میں 5 فیصد حصہ یعنی 316 کروڑ شیئر بیچے گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: