ہوم » نیوز » معیشت

ایل آئی سی کا بڑا اعلان! اب ملک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں میچیوریٹی دستاویز ، جانئے کیا کرنا ہوگا؟

Life Insurance Corporation: ملک کی سب سے بڑی سرکاری لائف انشورنس کمپنی بھارتیہ جیون بیمہ نگم نے اپنے کروڑوں صارفین کو بڑی راحت دی ہے ۔ ایل آئی سی نے کہا کہ پالیسی ہولڈر پالیسی کی میچیوریٹی پر دعوی کرنے کے دستاویز ملک بھر میں اپنے نزدیکی کسی بھی ایل آئی سی آفس میں مہینے کے آخر تک جمع کراسکتے ہیں ۔

  • Share this:
ایل آئی سی کا بڑا اعلان! اب ملک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں میچیوریٹی دستاویز ، جانئے کیا کرنا ہوگا؟
ایل آئی سی کا بڑا اعلان! اب ملک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں میچیوریٹی دستاویز ، جانئے کیا کرنا ہوگا؟

ملک کی سب سے بڑی سرکاری لائف انشورنس کمپنی بھارتیہ جیون بیمہ نگم نے اپنے کروڑوں صارفین کو بڑی راحت دی ہے ۔ اب صارفین ایل آئی سی کی میچیوریٹی پالیسی پیمنٹ کیلئے دستاویز ملک بھر کی کسی بھی ایل آئی سی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں ۔ حالانکہ میچیوریٹی کلیم کی پروسیسنگ بنیادی برانچ کے ذریعہ ہی ہوگی ۔ اس کی جانکاری ایل آئی سی نے ٹویٹ کرکے دی ہے ۔ ایل آئی سی نے کہا کہ پالیسی ہولڈر پالیسی کی میچیوریٹی پر دعوی کرنے کے دستاویز ملک بھر میں اپنے نزدیکی کسی بھی ایل آئی سی آفس میں مہینے کے آخر تک جمع کراسکتے ہیں ۔ بتادیں کہ ایل آئی سی کے اس اعلان کے بعد ان پالیسی ہولڈروں کو بڑی راحت ملی گے ، جن کی پالیسی میچیور ہوچکی ہے ۔


ایل آئی سی کے ملک بھر میں 113 ڈویزنل آفس ، 2048 برانچ اور 1526 چھوٹے دفاتر ہیں ۔ علاوہ ازیں اس کے 74 کسٹمر زون بھی ہیں ، جہاں پالیسی ہولڈروں سے ان کی پالیسی کے میچیوریٹی دعووں کے فارم قبول کئے جائیں گے ۔ صارفین کسی بھی برانچ سے لی گئی پالیسی کے میچیور ہونے پر اس کا دعوی کرنے کا فارم کہیں بھی جمع کراسکیں گے ۔


ایل آئی سی کا کہنا ہے کہ یہ سہولت فی الحال ٹرائل کے طور پر شروع کی گئی ہے اور فوری اثر سے عمل میں لائی گئی ہے ۔ یہ سہولت 31 مارچ کو ختم ہورہی ہے ۔ بتادیں کہ فی الحال ایل آئی سی میں 29 کروڑ پالیسی ہولڈر ہیں ۔ بیمہ کاروبار میں ایل آئی سی نمبر ون قابل اعتماد کمپنی بنی ہوئی ہے اور لوگوں کو یقین ہے کہ ایل آئی سی میں لگایا گیا ان کا پیسہ کبھی نہیں ڈوبے گا ۔


ایل آئی سی عام آدمی کیلئے ایک قابل اعتماد کمپنی ہی نہیں بلکہ ایک روزگار کا متبادل بھی ہے ۔ حال ہی میں کمپنی نے اپنی نئی پالیسی سیونگ پلس لانچ کی ہے ۔ اس میں سیکورٹی کے ساتھ بچت کی بھی سہولت ہے ۔ اس اسکیم کی میچیوریٹی مدت پانچ سال ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 23, 2021 09:35 AM IST