Loan Moratorium: آپ نے نہیں لیا لون موراٹوریم کا فائدہ؟ اب بینک کی طرف سے ملے گا کیش بیک
مرکزی حکومت نے پچھلے جمعہ کو سود پر سود معافی کے لئے رہنما خطوط جاری کر دئیے ہیں۔ سود پر یہ چھوٹ 2 کروڑ روپئے تک کے ان لون پر ملے گا جنہوں نے مارچ سے اگست کے درمیان لون موراٹوریم کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ جنہوں نے اس دوران لون موراٹوریم کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے، انہیں ایکس گریشیا یا کیش بیک دی جائے گی۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Oct 24, 2020 12:24 PM IST

علامتی تصویر
نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے پچھلے جمعہ کو سود پر سود معافی کے لئے رہنما خطوط جاری کر دئیے ہیں۔ سود پر یہ چھوٹ 2 کروڑ روپئے تک کے ان لون پر ملے گا جنہوں نے مارچ سے اگست کے درمیان لون موراٹوریم (Loan Moratorium) کا فائدہ اٹھایا ہے۔ ساتھ ہی حکومت نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ جنہوں نے اس دوران لون موراٹوریم کا فائدہ نہیں اٹھایا ہے، انہیں ایکس گریشیا (Ex Gratia) یا کیش بیک دی جائے گی۔ یہ ادائیگی دو کروڑ روپئے تک کے لون لینے والے چھوٹے صنعت کاروں یا افراد کو کی جائے گی۔
وزارت خزانہ نے قرض داروں کو دی نئے منصوبے کی جانکاری
وزارت خزانہ نے جمعہ کو آر بی آئی کے ذریعہ ریگولیٹ کئے جانے والے سبھی قرض داروں سے کہا کہ حکومت نے اس سلسلہ میں ایک منصوبے کو منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا نام ' لون کھاتوں میں قرض داروں کو چھ مہینے کے لئے سود کے درمیان فرق کی پیشگی ادائیگی امداد کے لئے منصوبہ' رکھا ہے۔ یہ چھوٹ یکم مارچ 2020 سے لے کر 31 اگست 2020 کے درمیان سود پر ملے گی۔
ان قرض داروں میں بینک، کوآپریٹیو بینک، ہاوسنگ فائنانس کمپنیاں (HFCs) اور مائیکروفائنانس ادارے شامل ہیں۔ سپریم کورٹ (Supreme Court of India) نے مرکزی حکومت کو آر بی آئی کی طرف سے قرض لوٹانے کو لے کر دی گئی مہلت کے تحت 2 کروڑ روپئے تک کے قرض پر سود کے چھوٹ کے منصوبے کو جلد از جلد نافذ کرنے کی ہدایت دی تھی۔ اس کے بعد یہ رہنما خطوط سامنے آئے ہیں۔
یہ فائدہ یکم مارچ 2020 سے 31 اگست 2020 کی مدت کے لئے ہے۔ اس کے مطابق، جن قرض داروں کے اوپر 29 فروری تک کل قرض 2 کروڑ روپئے سے زیادہ نہیں ہے، وہ اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے کے مستحق ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق، سرکاری خزانے پر اس منصوبے کے عملدرآمد پر 6500 کروڑ روپئے کا بوجھ پڑے گا۔