ہوم » نیوز » معیشت

لاک ڈاؤن پارٹ -2: ریلوے نے 3 مئی تک منسوخ کی سبھی مسافر ٹرین، نہیں کر سکیں گے سفر

نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ریلوے نے 3 مئی تک سبھی مسافر ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

  • Share this:
لاک ڈاؤن پارٹ -2: ریلوے  نے 3 مئی تک منسوخ کی سبھی مسافر ٹرین، نہیں کر سکیں گے سفر
مائیگرینٹ مزدوروں کے لئے جاری کئے گئے شرمک ٹرینوں کے نئے اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیزر کے مطابق، اب ان ٹرینوں کے لئے ریاستوں کی رضا مندی والے پوائنٹ کو ہٹا دیا گیا ہے۔

نئی دہلی۔ کورونا وائرس (Coronavirus Covid-19) کے پیش نظر ملک میں پچھلے 21 دنوں سے جاری لاک ڈاون (Lockdown Part-2)  میں 3 مئی تک توسیع کئے جانے کے بعد ریلوے نے بھی اپنی سبھی مسافر ٹرینیں 3  مئی تک منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ وزارت ریل (Railway Ministry) نے کورونا وائرس انفیکشن کو روکنے کے لئے سبھی مسافر ٹرینوں کو 14  اپریل تک نہیں چلانے کا اعلان کیا تھا۔ حالانکہ، مال گاڑیاں چلائی جا رہی ہیں۔ ملک کے الگ الگ حصوں میں لاکھوں لوگ پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنے گھر پہنچنے کے لئے ٹرینوں کے شروع ہونے کا انتظار ہے۔


نیوز ایجنسی اے این آئی کے مطابق، ریلوے نے 3 مئی تک سبھی مسافر ٹرینوں کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے نے پریمیم ٹرین، میل، ایکسپریس ٹرین، پیسنجر ٹرین، کولکاتہ میٹرو ریل اور کونکن ریلوے وغیرہ کو 3 مئی تک کے لئے منسوخ کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ آئی آر سی ٹی سی نے پہلے ہی اپنی 3 پرائیویٹ ٹرین کی بکنگس 30 اپریل تک ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ تین ٹرینیں وارانسی۔ اندور روٹ پر چلنے والی کاشی مہاکال ایکسپریس، لکھنئو۔ نئی دہلی تیجس اور احمد آباد۔ ممبئی تیجس ہیں۔



آئی آر سی ٹی سی کے آفیسر نے کہا کہ اس مدت کے دوران جن مسافروں نے ٹکٹ بک کرائی ہے، ان سبھی کو پورا ریفنڈ ملے گا۔
First published: Apr 14, 2020 12:52 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading