உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LPG Cylinder Price Hike: مہینے کے پہلے دن ہی گیس سلینڈر کی قیمت میں اضافہ، جانئے اب کتنی ہو گئی ہے قیمت?

    گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر ہوا 25 روپئے کا اضافہ، 15 دن میں 50 روپئے ہوا مہنگا، جانئے اب کتنے کا ہوگیا سلینڈر

    گیس سلینڈر کی قیمت میں پھر ہوا 25 روپئے کا اضافہ، 15 دن میں 50 روپئے ہوا مہنگا، جانئے اب کتنے کا ہوگیا سلینڈر

    آج یکم اکتوبر سے دہلی میں 19 کلو کمرشیل ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1693 روپے سے بڑھ کر 1736.50 روپے ہوگئی ہے۔ کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ایل پی جی گیس  LPG Gas سلنڈر کی قیمت میں مہینے کے پہلے دن ہی اضافہ ہوا ہے۔ ویسے اس بار یہ اضافہ 19 کلو کے کمرشیل سلینڈر پر کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی غیر سبسڈی والے گھریلو ایل پی جی گیس سلینڈر کی قیمت 884.50 روپے بنی ہو ئی ہے۔ خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ ایل پی جی سلینڈر (LPG Gas Cylinder)  کی قیمت 900 روپے سے تجاوز کر سکتی ہے۔ ایل پی جی گیس سلینڈرکے دام آج پھر بڑھے ہیں ۔ رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن یعنی آئی او سی نے بناسبسڈی والے چودہ اعشاریہ دو کلوگرام گیس سلینڈر کی قیمت میں پچیس روپے کا اضافہ کیا ہے۔ اب دہلی میں قیمت فی 884.50 روپے ہے۔

      کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ
      آج یکم اکتوبر سے دہلی میں 19 کلو کمرشیل  ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 1693 روپے سے بڑھ کر 1736.50 روپے ہوگئی ہے۔ کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 43 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

      یکم اکتوبر کو  25 روپے بڑھی سلینڈر  کی قیمت
      آپ کو بتاتے چلیں کہ اکتوبر کے آغاز میں ہی سرکاری تیل کمپنیوں نے ایک بار پھر گھریلو ایل پی جی سلینڈر  کی قیمت میں اضافہ کیا۔ یکم اکتوبر کو بغیر سبسڈی والے ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں 25 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ دہلی میں 14.2 کلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت بڑھ کر 884.50 روپے ہو گئی ہے۔ پچھلے 15 دنوں میں غیر سبسڈی والا ایل پی جی سلینڈر  50 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔

      جانیں اپنے شہر میں رسوئی گیس کی قیمت:
      ممبئی میں 14.2 کلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمت 884.5 روپے ہے۔
      چنئی میں آپ کو ایل پی جی سلینڈر 900.50 روپے میں ملے گا۔
      لکھنؤ میں سلینڈر کی قیمت 897.5 روپے ہے۔

       1000 روپے ہوسکتی ہے سلینڈر کی قیمت
      میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی اندرونی تشخیص (Internal Assessment) سے اشارہ ملا ہے کہ صارفین کو ایل پی جی سلینڈر کے لیے فی سلینڈر 1000 روپے ادا کرنے پڑ سکتے ہیں۔ حالانکہ یہ مکمل طور پر واضح نہیں ہے کہ حکومت کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔

      سی این بی سی ٹی وی 18 کی خبر کے مطابق حکومت نے کئی بار سبسڈی کے مسئلے پر تبادلہ خیال کیا لیکن ابھی تک کوئی منصوبہ نہیں بنایا۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایل پی جی سلینڈر کے حوالے سے دو موقف اختیار کر سکتی ہے۔ پہلے یہ کہ حکومت بغیر سبسڈی کے سلینڈر فراہم کرے۔ دوسرا  کچھ منتخب صارفین کو سبسڈی کا فائدہ بھی دیا جانا چاہیے۔ حالانکہ سبسڈی دینے کے بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا گیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: