உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بڑا جھٹکا! یکم دسمبر کو ہی رسوئی گیس ہوئی 100 روپئے سے زیادہ مہنگی،یہاں چیک کریں اپنے شہر کی نئی قیمتیں

    LPG Cylinder Price Hike- LPG Cylinder Price: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم دسمبر سے ایل پی جی گیس سلینڈر  LPG Gas Cylinder کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    LPG Cylinder Price Hike- LPG Cylinder Price: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم دسمبر سے ایل پی جی گیس سلینڈر LPG Gas Cylinder کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    LPG Cylinder Price Hike- LPG Cylinder Price: سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم دسمبر سے ایل پی جی گیس سلینڈر LPG Gas Cylinder کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی۔ LPG Cylinder Price: دسمبر مہینے کا پہلا دن ہے اور مہنگائی کا بڑا جھٹکا لگا ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے یکم دسمبر سے ایل پی جی گیس سلینڈر  LPG Gas Cylinder کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ ملک کی سب سے بڑی سرکاری تیل کمپنی انڈین آئل کارپوریشن (IOC) نے 19 کلو کے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت (LPG Gas Cylinder Price)  میں 103.50 روپے فی سلینڈر تک کا اضافہ کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں 19 کلو کے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت آج سے 100.50 روپے فی سلینڈر بڑھ گئی ہے۔ یہاں اب کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت 2101 روپے ہو گئی ہے۔

      اب یہ ہیں کمرشیل سلینڈروں کی نئی قیمتیں۔
      آج دہلی میں کمرشیل سلینڈر 2100 روپے کو پار کر گیا ہے۔ دو ماہ پہلے یہ 1733 روپے تھی لیکن یکم دسمبر 2021 کو اس کی قیمت 2101 روپے ہو گئی ہے۔ ممبئی میں 19 کلو کا سلینڈر 2051 روپے کا ہو گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کولکاتہ میں 19 کلو کا انڈین گیس سلینڈر 2174.50 روپے کا ہو گیا ہے۔

      چنئی میں 19 کلو کے کمرشیل سلئنڈر کے لیے 2234 روپے ادا کرنے ہوں گے۔
































      ماہ دہلی کولکاتہ ممبئی چنئی
      دسمبر 1, 2021 2101 2177 2051 2234
      نومبر 1, 2021 2000.5 2073.5 1950 2133
      اکتوبر 1, 2021 1736.5 1805.5 1685 1867.5


      یہ ہے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت ۔
      اگر ہم گھریلو ایل پی جی سلiنڈر کی بات کریں تو دہلی میں 14.2 کلو گرام کا بغیر سبسڈی والا گیس سلiنڈر صرف 899.50 روپے میں دستیاب ہے۔ ممبئی میں سلiنڈر کی قیمت 899.50 روپے برقرار ہے۔ وہیں کولکاتہ میں اس کی قیمت 926 روپے اور چنئی میں 915.50 روپے ہے۔ غور طلب ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں آخری بار 6 اکتوبر کو اضافہ کیا گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: