உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LPG Cylinder Price Hike :آج سے گیس سلینڈر 250 روپئے مہنگا، یہاں چیک کریں آپ کے شہر میں کتنے پہنچے دام

    Youtube Video

    یکم اپریل سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ایک ہی جھٹکے میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈروں میں یہ اضافہ کیا ہے، جبکہ اس سے ایل پی جی سلنڈر (LPG Cylinder Price) استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔

    • Share this:
      سرکاری آئل کمپنیوں نے مہنگائی سے صارفین کو زبردست جھٹکا دیا ہے۔ یکم اپریل سے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں ایک ہی جھٹکے میں 250 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ تیل کمپنیوں نے کمرشیل گیس سلنڈروں میں یہ اضافہ کیا ہے، جبکہ اس سے ایل پی جی سلنڈر (LPG Cylinder Price)  استعمال کرنے والے کروڑوں صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ کمپنیوں نے صرف 10 دن پہلے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں 50 روپے کا اضافہ کیا تھا، تب کمرشل گیس سلنڈر کی قیمتیں سستی ہوئی تھیں۔ تاہم اب اس کی قیمتوں میں اچانک زبردست اضافہ کر دیا گیا ہے۔
      لائیو آکر جعلی خبروں کی تردید کی۔

      دہلی ممبئی میں اتنی پہنچ گئی قیمتیں
      نئے مالی سال کے آغاز میں کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت میں 250 روپے کا اضافہ ہوا، دہلی میں 19 کلو کا سلینڈر اب 2253 روپے کا ہو گیا ہے۔ یکم مارچ 2022 کو یہاں کمرشل گیس سلینڈر 2,012 روپے میں بھرا جاتا تھا، جو 22 مارچ کو قیمت میں کمی کے بعد 2,003 روپے پر آ گیا۔ اب ممبئی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت 1955 روپے کے بجائے 2205 روپے کر دی گئی ہے۔

      ملک کے دیگر میٹرو  شہروں میں بھی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ کولکاتہ میں 19 کلو کا سلنڈر 2,351 روپے میں بھرا جائے گا جو اب تک 2,087 روپے میں بھرا جاتا تھا۔ اسی طرح چنئی میں کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت اب 2,138 روپے کے بجائے 2,406 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

      گیس کی قیمت بڑھنے سے بڑھ سکتی ہے مہنگائی
      دوسری جانب گزشتہ 10 دنوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 گنا اضافہ ہوا ہے جس سے مجموعی طور پر 6.4 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ ایل پی جی کی قیمتوں میں بھی 50 روپے فی سلنڈر اضافہ ہوا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: