உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    LPG cylinder price hike: مہنگائی کی بڑھتی مار، اب ایل پی جی سلینڈر کی بڑھ گئی قیمت، یہاں جانئے نئی قیمت

    ایل پی جی سلینڈر کی بڑھ گئی قیمت

    ایل پی جی سلینڈر کی بڑھ گئی قیمت

    LPG cylinder price hike: مہنگائی کی چوطرفہ مار جاری ہے۔ آج ہفتہ کے روز گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 50 روپئے فی سلینڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      LPG cylinder price hike: مہنگائی کی چوطرفہ مار جاری ہے۔ آج ہفتہ کے روز گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ گھریلو 14.2 کلو گرام کے ایل پی جی سلینڈر کی قیمتوں میں 50 روپئے فی سلینڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ یہ اضافہ ہفتہ کے روز یعنی 7 مئی 2022 سے نافذ ہوگئی ہے۔ اب راجدھانی دہلی میں 14.2 کلو کے گھریلو گیس سلینڈر (ڈومیسٹک LPG سلینڈر) کی قیمت 999.50 روپئے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔ گزشتہ بار 22 مارچ کو گھریلو ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اپریل کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔

      ایک ہفتہ پہلے یعنی یکم مئی کو سرکاری تیل کمپنیوں نے کمرشیل ایل پی جی سلینڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کردیا تھا۔ تب فی سلینڈر 102.50 روپئے بڑھائی گئی تھی۔ وہیں یکم اپریل کو 19 کلو کے کمرشیل ایل پی جی کی قیمت میں 250 روپئے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ نئی قیمت نافذ ہونے کے بعد سے دہلی میں یکم مئی سے 19کلو گرام کے کمرشیل گیس سلینڈر کی قیمت 2253 روپئے سے بڑھ کر 2355.50 ہوگئی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      ZebPay کے سی ای او نے کہا- مین اسٹریم میں کی جا رہی ہے کرپٹو کی سرمایہ کاری

      کمرشیل سلینڈر 2300 کے پار

      کمرشیل سلینڈر کی قیمت 2300 روپئے فی سلینڈر پار کرگئی ہے۔ یکم مئی کو ایک کمرشیل سلینڈر کی قیمت 2355.50 روپئے تھی۔ یکم مارچ کو 19 کلو والے کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 105 روپئے اضافہ کیا گیا تھا۔ پھر 22 مارچ کو 9 روپئے سستا ہوا۔ دہلی میں یکم اکتوبر کو کمرشیل سلینڈر کی قیمت 1736 روپئے تھی۔ یعنی 7 ماہ میں 619 روپئے فی سلینڈر بڑھا دیئے گئے ہیں۔

      قیمتوں میں مسلسل اضافہ

      وہیں، اکتوبر 2021 سے یکم فروری 2022 کے درمیان کمرشیل سلینڈر کی قیمت میں 170 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر 2021 میں یہ 2000 کا ہوا اور دسمبر 2021 میں 2101 روپئے کا ہوگیا۔ اس کے بعد جنوری میں یہ پھر سستا ہوا اور فروری 2022 کو مزید سستا ہوکر 1907 روپئے پر آگیا۔ اس کے بعد یکم اپریل 2022 کو یہ 2253 روپئے پر پہنچ گیا تھا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: