مہنگائی کی مار، ایل پی جی سلینڈرکی قیمت میں زبردست اضافہ، جانئےاب کتنا کرنا ہوگا خرچ

دسمبرماہ میں ایل پی جی سلینڈرکی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔ اس بارکئی اہم شہروں میں 19 روپئے فی سلینڈرتک کا اضافہ کیا گیا ہے۔

Dec 01, 2019 03:27 PM IST | Updated on: Dec 01, 2019 03:27 PM IST
مہنگائی کی مار، ایل پی جی سلینڈرکی قیمت میں زبردست اضافہ، جانئےاب کتنا کرنا ہوگا خرچ

دسمبرماہ میں بھی ایل پی جی سلینڈرکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

نئی دہلی: مہنگائی کےاس دورمیں اب رسوئی گیس کےلئے بھی آپ کو پہلے سے زیادہ روپئے خرچ کرنے ہوں گے۔ آج 2019 کےآخری ماہ کی شروعات میں ہی غیرسبسڈی والے ایل پی جی سلینڈرکی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ یکم دسمبر2019 کوانڈین آئل کارپوریشن کی آفیشیل ویب سائٹ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، گزشتہ ماہ کے مقابلہ دارالحکومت دہلی میں 14.2 کلوگرام والےغیرسبسڈی والےگھریلو ایل پی جی سلینڈرکی قیمت میں 13.50 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

دسمبرماہ میں دہلی میں اب غیرسبسڈی والےایل پی جی سلینڈرخریدنے کے لئے آپ کو 181.50 روپئے کے مقابلے 695 روپئے فی سلینڈر خرچ کرنے ہوں گے۔ انڈین آئل کارپوریشن کی ویب سائٹ پر دی گئی تفصیلات کے مطابق، کولکاتا میں سب سے زیادہ 19.50 روپئے فی سلینڈر اضافہ کیا گیا ہے۔ کولکاتا میں پہلے ایک سلینڈرکی قیمت 706 روپئے تھی، جو کہ اب بڑھ کر725.50 روپئے فی سلینڈر ہوگئی ہے۔

Loading...

اسی طرح سے چنئی میں بھی سلینڈرکی قیمت پہلے کے مقابلے 18 روپئےاضافہ ہوگیا ہے۔ چنئی میں جوسلینڈرپہلے 695 روپئے کی قیمت میں فروخت کیا جارہا تھا، وہ اب بڑھ کر714 روپئے فی سلینڈرہوگیا ہے۔ اقتصادی دارالحکومت ممبئی کی بات کریں تو یہاں بھی فی سلینڈر14 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ ممبئی میں جوسلینڈرپہلے 651 روپئے کی قیمت سے مل رہی تھا، اس میں اب 14 روپئے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ اس طرح سے اب فی سلینڈرکی قیمت 665 روپئے ہوگئی ہے۔

Loading...