உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنگائی کی ایک اور مار، گھریلو LPG سلینڈر کے بڑھے دام 50  روپے بڑھے، دہلی میں اتنی ہوئی قیمت

    ایل پی جی سلینڈر کی بڑھ گئی قیمت

    ایل پی جی سلینڈر کی بڑھ گئی قیمت

    یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس سے پہلے دہلی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تھی۔ دہلی میں گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    • Share this:
      دہلی والوں کو مہنگائی کا ایک اور بڑا جھٹکا لگا ہے۔ راجدھانی  دہلی میں گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج یعنی 6 جولائی سے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے (فی سلنڈر) کا اضافہ ہوا ہے۔ اس طرح دہلی میں 14.2 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت اب 1053 روپے ہو جائے گی۔ اس کے علاوہ دہلی میں 5 کلو کے گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں 18 روپے اور 19 کلو کے کمرشیل گیس سلنڈر کی قیمت میں 8.50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

      یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ اس سے پہلے دہلی میں 14.2 کلو گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت 1003 روپے تھی۔ دہلی میں گزشتہ ایک سال میں ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تقریباً 170 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کی قیمت 834.50 روپے بڑھ کر 1003 روپے ہو گئی تھی جو اب 50 روپے مزید بڑھ گئی ہے۔

      حکومت کا بڑا فیصلہ: سستے ہوں گے Petrol-Die اور ہوائی ایندھن کے دام!

      اچانک شخص کے پرائیویٹ پارٹ سے آنے لگی عجیب سی آواز، ایکسرے دیکھ کر ڈاکٹر کے اڑے ہوش

      دراصل 19 مئی کو کھانا پکانے کے لیے استعمال ہونے والے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 3.50 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا، جس کے بعد قومی دارالحکومت میں بغیر سبسڈی کے 14.2 کلو کے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت اب 1003 روپے ہو گئی تھی جو پہلے 999.50 روپے تھی۔ تقریباً چوتھی بار ایل پی جی کی قیمتوں میں اس طرح اضافہ کیا گیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: