LPG Cylinder Price: کب سستا ہوگا گیس سلینڈر؟ پٹرولیم کے وزیر نے پارلیمنٹ میں دیا یہ جواب
LPG Cylinder Price: کب سستا ہوگا گیس سلینڈر؟ پٹرولیم کے وزیر نے پارلیمنٹ میں دیا یہ جواب ۔ فائل فوٹو ۔
LPG Gas Cylinder Price : گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمت کئی مرتبہ لوگوں کا بجٹ بھی بگاڑ دیتی ہے ۔ لوگ کافی وقت سے گیس سلینڈر کے دام کم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ایسے میں اگر سلینڈر کے دام کم ہوتے ہیں تو یہ لوگوں کیلئے کافی راحت بھری خبر ہوسکتی ہے ۔
نئی دہلی : گیس سلینڈر کی بڑھتی قیمت کئی مرتبہ لوگوں کا بجٹ بھی بگاڑ دیتی ہے ۔ لوگ کافی وقت سے گیس سلینڈر کے دام کم کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں ۔ ایسے میں اگر سلینڈر کے دام کم ہوتے ہیں تو یہ لوگوں کیلئے کافی راحت بھری خبر ہوسکتی ہے ۔ اسی درمیان رسوئی گیس سلینڈر کو لے کر بڑی جانکاری سامنے آرہی ہے ۔ دراصل پٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے جمعرات کو کہا کہ اگر انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایندھن کی قیمت کم ہوتی ہے تو ایل پی جی سلینڈر کے دام کم ہوسکتے ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ گھریلو ایل پی جی سلینڈر مزید کفایتی شرحوں پر فروخت کئے جاسکتے ہیں، اگر ایندھن کی بین الاقوامی قیمت 750 ڈالر فی میٹرک ٹن کی موجودہ قیمت سے کم ہوتی ہے۔ لوگ سبھا میں جمعرات کو وقفہ سوال کے دوان گھریلو گیس سلینڈر کی قیمتوں کے ساتھ ہی کئی دیگر معاملات اٹھے ۔ انہوں نے گیس سلینڈر کی قیمتوں کو لے کر کہا کہ بین الاقوامی قیمت کا تعین 'مختلف عوامل' کے ذریعہ کیا جاتا ہے ۔ لوک سبھا میں گھریلو ایل پی جی کی قیمت پر ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کلاندھی ویراسوامی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پوری نے کہا کہ سرکار صارفین کی ضروریات کے تئیں سنجیدہ ہے ، خاص طور سے سب سے کمزور طبقہ کے لوگوں کیلئے ۔ پوری نے کہا کہ گھریلو ایل پی جی سلینڈر کی آر ایس پی دہلی میں 1053 روپے ہے ۔
حکومت نے نہیں بڑھائے دام
سعودی عرب میں گیس کے داموں میں 330 فیصد سے زیادہ کا اضافہ درج کیا گیا ہے، لیکن سرکار نے اس کے مقابلہ میں رسوئی گیس کے داموں میں بہت کم اضافہ کیا ہے ۔ ایسے میں اگر سعودی عرب میں گیس کی قیمتوں میں کمی آتی ہے تو اس کا اثر ملک میں ملنے والے ایل پی جی سلینڈر پر بھی نظر آئے گا ۔
جانکاری کے مطابق آپ کو بتادیں کہ پہلے کے وقت میں ہر شخص کو گیس سلینڈر پر سبسڈی دی جاتی تھی، لیکن اب گیس سلینڈر پر سبسڈی پوری طرح سے بند کردی گئی ہے ۔ اگر گیس سلینڈر پر سبسڈی شروع ہوجائے تو کسے راحت ملے گی؟ آپ کو بتادیں کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو سرکار سب سے پہلے غریب لوگوں کو گیس سلینڈر پر سبسڈی دینا شروع کرے گی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔