உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اب صرف 634 روپے میں ملے گا رسوئی گیس سلینڈر، جانیں کیسے حاصل کریں فائدہ: تفصیل یہاں جانیں

    کیسے کم قیمت میں ملے گا سلینڈر؟

    کیسے کم قیمت میں ملے گا سلینڈر؟

    اس وقت دہلی میں 14.2 کلو کا ایل پی جی سلینڈر 899.50 روپے میں مل رہا ہے۔ اس کے برعکس اب آپ کمپوزٹ ایل پی جی سلینڈر (Composite LPG Cylinder) صرف 633.50 روپے میں بھروا سکتے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: ہر عام آدمی رسوئی گیس سلینڈر (LPG Cylinder Prices) کی بڑھتی ہوئی قیمتوں سے پریشان ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے درمیان ، ایل پی جی کی بڑھتی قیمت لوگوں پر کافی بھاری پڑتی محسوس ہو رہی ہے۔ ایسی صورتحال میں ، ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ سستا ایل پی جی سلینڈر(Cheap LPG Cylinder) کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 4 اکتوبر 2021 کے بعد کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ اس کے بعد بھی آپ صرف 633.50 روپے میں ایل پی جی سلینڈر حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل ،ہم آپ کو اس Cylinder کے بارے میں بتا رہے ہیں جس میں گیس نظر آتی ہے۔ یہ سلینڈر 14.2 کلو گیس والے بھاری سلینڈر سے بھی ہلکا ہوتا ہے۔

      کیسے کم قیمت میں ملے گا سلینڈر؟
      اس وقت دہلی میں 14.2 کلو کا ایل پی جی سلینڈر 899.50 روپے میں مل رہا ہے۔ اس کے برعکس اب آپ کمپوزٹ ایل پی جی سلینڈر (Composite LPG Cylinder) صرف 633.50 روپے میں بھروا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی 5 کلو گیس کے ساتھ ایل پی جی ایل پی جی کمپوزٹ سلینڈر کے لیے آپ کو صرف 502 روپے خرچ کرنے ہوں گے۔ وہیں 10 کلو گرام والے ایل پی جی کمپوزٹ ایل پی جی سلنڈر کو بھروانے کے لیے آپ کو 633.50 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ یہ واضح ہے کہ کمپوزٹ سلینڈر میں 4 کلو ایل پی جی عام سلنڈر سے کم ہے۔ اس لیے اس کی قیمتیں بھی کم ہیں۔

      سستے کمپوزٹ سلینڈر 28 شہروں میں دستیاب ہوں گے۔
      کمپوزٹ سلنڈر لوہے کے سلنڈر کے مقابلے میں7 کلو گرام ہلکا ہوتا ہے۔ اس ایل پی جی سلینڈر کی تین پرتیں ہوتی ہیں۔ ابھی استعمال ہونے والے خالی سلینڈر کا وزن 17 کلو کا ہوتا ہے۔

      گیس بھرنے پر اس کا وزن 31 کلو سے تھوڑا زیادہ ہو جاتاہے۔ اب صارفین کو 10 کلو کمپوزٹ سلینڈر میں صرف 10 کلو گیس ملے گی۔ پہلے مرحلے میں یہ کمپوزٹ سلنڈر دہلی ، بنارس ، پریاگ راج ، فرید آباد ، گروگرام ، جے پور ، حیدرآباد ، جالندھر ، جمشید پور ، پٹنہ ، میسور ، لدھیانہ ، رائے پور ، رانچی ، احمد آباد سمیت 28 شہروں میں دستیاب کرایا جا رہا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: