உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    مہنگائی کا دوہرا جھٹکا! 137دن بعد پٹرول۔ڈیزل کی قیمت میں 80 پیسے لیٹر کا اضافہ، رسوئی گیس LPG پر بھی بڑھے 50 روپے

    LPG Price Hike: گھریلو ایل پی جی سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمتوں میں تقریباً پانچ ماہ بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کو ایل پی جی سلنڈر کے نئے دا، جاری کیے ہیں جس میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

    • Share this:
      LPG Price Hike: پانچ ریاستوں میں انتخابات کی وجہ سے 137 دنوں سے تھمی پٹرول اور ڈیزل کی قیمت petrol diesel price میں 80 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایل پی جی رسوئی گیس کی قیمت میں بھی 50 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں، 14.2 کلو گرام کا غیر سبسڈی والا سلینڈر 949.50 روپے میں دستیاب ہوگا، جبکہ پٹرول کی قیمت 96.21 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.47 روپے فی لیٹر پر پہنچ گئی ہے۔

      ممبئی میں پٹرول 110.82 روپے، ڈیزل 95.00، کولکاتہ میں پٹرول 105.51، ڈیزل 90.62 اور چنئی میں پٹرول 102.16 اور ڈیزل 92.19 فی لیٹر ہوگیا ہے۔ دہلی میں 5 کلو کا ایل پی جی سلینڈر 349 روپے میں، 10 کلوگرام 669 روپے میں اور 19 کلو کا کمرشیل سلینڈر 2003.50 روپے میں  ملے گا۔

      3 نومبر کو مرکز کی بی جے پی حکومت کی طرف سے ایک حکم آیا۔ اس میں کہا گیا کہ "آج سے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی 5 روپے اور ڈیزل پر 10 روپے فی لیٹر کم  کی جاتی ہے،" ۔ اس کے  اگلے دن دہلی میں پٹرول کی قیمت 110.04 روپے سے کم ہو کر 103.97 روپے ہو گئی۔ ڈیزل 98.42 روپے سے کم ہو کر 86.67 روپے فی لیٹر ہو گیا۔

      گھریلو ایل پی جی سلنڈر (ایل پی جی) کی قیمتوں میں تقریباً پانچ ماہ بعد اضافہ کیا گیا ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے منگل کو ایل پی جی سلنڈر کے نئے دا، جاری کیے ہیں جس میں 50 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: مشکل میں عمران حکومت! Pakistan کے پاس بچا ہے صرف 5 دن کا تیل، بینکوں نے بھی دیا بڑا جھٹکا

      غور طلب ہے کہ یوپی سمیت پانچ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر کمپنیوں نے تقریباً پانچ ماہ سے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا تھا۔ اس سے قبل ایل پی جی کی قیمتوں میں آخری تبدیلی 6 اکتوبر 2021 کو کی گئی تھی۔ انتخابات کے بعد کمپنیوں نے ایک بار پھر ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: