LPG Gas Cylinder Price: سال 2022 کے پہلے دن حکومت نے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں 102.50 روپئے کی کمی کرتے ہوئے عوام کو راحت دی ہے۔ یہ کمی 19 کلو کے ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں کی گئی ہے۔ نئی قیمت کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہو گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد نئی دہلی میں 19 کلو کے گیس سلنڈر کی نئی قیمت 1998.50 روپے ہوگئی۔
تاہم گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ اس سے قبل یکم دسمبر 2021 کو 19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ اس کے بعد دہلی میں یہ قیمت 2101 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ اس سے قبل یکم نومبر کو کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں 266 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد قیمت 2000.50 روپے تک پہنچ گئی تھی۔
2012-13 کے بعد سب سے زیادہ قیمت
یہ سال 2012-13 کے بعد 19 کلو گرام کے گیس سلنڈر کی سب سے مہنگی قیمت تھی۔ اس سال کمرشل گیس سلنڈر کا ریٹ 2200 روپے تک پہنچ گیا تھا۔ آج کمرشل گیس سلنڈر کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔ تاہم 14.2 کلو گرام کے گیس سلنڈر اور 5 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

کس شہر میں کتنی ہے قیمت
19 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت ممبئی میں 1948.50 روپے، کولکاتامیں 2076 روپے اور چنئی میں 2131 روپے ہے۔ کل تک یہ قیمت دہلی میں 2101 روپے، کولکتہ میں 2177 روپے، ممبئی میں 2051 روپے اور چنئی میں 2234.50 روپے تھی۔
14 کلو کے سلنڈر میں کوئی تبدیلی نہیں
14 کلو کے گیس سلنڈر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گھریلو گیس سلنڈر کی قیمت ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو تبدیل ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ضرورت پڑنے پر تیل کمپنیاں مہینے کے وسط میں بھی قیمتوں میں کمی یا اضافہ کرتی ہیں۔
اب ایل پی جی گیس پر سبسڈی صرف معاشی طور پر کمزور لوگوں کو دینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت ایل پی جی ایل پی جی سبسڈی کے لیے نئی ہدایات جاری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ اس حوالے سے اعلان فروری میں پیش کیے جانے والے بجٹ میں ممکن ہے۔ اس کے بعد ایل پی جی پر سبسڈی صرف کمزور معاشی طبقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو دی جائے گی۔
قیمت میں اچانک تبدیلی کا اثر کمپنیوں پر پڑے گا۔
اس کے علاوہ ان نئی ہدایات کے تحت حکومت کی تجویز ہے کہ قیمتوں میں اچانک اضافے کا بوجھ تیل کمپنیاں برداشت کریں گی۔ قیمت میں کمی کی صورت میں صرف HPCL، BPCL اور IOC جیسی تیل کمپنیاں نقصان کی تلافی کریں گی۔ اس وقت مارکٹ کی قیمت اور اصل قیمت میں فرق تقریباً 250 روپے ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت بجٹ میں ایل پی جی سبسڈی میں بھی بھاری کٹوتی کی تیاری کر رہی ہے۔ اس کے لیے وزارت پیٹرولیم نے سبسڈی سے متعلق ایک تجویز تیار کی ہے۔ اس کے تحت وزارت پٹرولیم نے صرف 6000 کروڑ کی سبسڈی دینے کی بات کی ہے۔ حکومت نے مالی سال 2022 کے لیے سبسڈی کے تحت 14,073 کروڑ مختص کیے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔