ہوم » نیوز » معیشت

اینڈرائیڈ کیلئے آیا میڈ ان انڈیا JioBrowser ، مائیکرو سافٹ ایج و گوگل کروم کے ایلیٹ گروپ میں ہوا شامل

ریلائنس جیو (Reliance Jio) نے اینڈرائیڈ فون کیلئے JioBrowser ویب براوزر کا بیٹا ورزن رول آوٹ کردیا ہے ، جو کہ اب گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے ۔

  • Share this:
اینڈرائیڈ کیلئے آیا میڈ ان انڈیا JioBrowser ، مائیکرو سافٹ ایج و گوگل کروم کے ایلیٹ گروپ میں ہوا شامل
اینڈرائیڈ کیلئے آیا میڈ ان انڈیا JioBrowser ، مائیکرو سافٹ ایج و گوگل کروم کے ایلیٹ گروپ میں ہوا شامل

ریلائنس جیو  (Reliance Jio) نے اینڈرائیڈ فون کیلئے JioBrowser ویب براوزر کا بیٹا ورزن رول آوٹ کردیا ہے ۔ جیو براوزر کا بیٹا ورزن اب گوگل پلے اسٹور پر موجود ہے ۔ اس کیلئے جیو براوزر ملٹی پروسیس کرومیم بلنک انجن کا استعمال کرے گا ، جو کہ اب تک صرف گوگل کروم ، مائیکرو سافٹ ایج اور اوپیرا کے ذریعہ استعمال کیا جارہا تھا ۔


یہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ہندوستانی حکومت خود کفیل ہندوستان کی جانب بڑھنے کیلئے میڈ ان انڈیا پر توجہ مرکوز کررہی ہے ۔ ریلائنس جیو کا کہنا ہے کہ JioBrowser ہندوستانی یوزرس کیلئے UCBrowser جیسے چینی ایپ کی کمی کو ختم کرے گا ۔


جیو براوزر کی خاصیت کی بات کریں تو اس میں سیکور PIN  کے ساتھ پرائیویٹ براوزنگ موڈ بھی موجود ہے ۔ ساتھ ہی اس کے پرائیویٹ موڈ میں جاکر یوزرس کنٹینٹ کو بک مارک بھی کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اس میں فائلس کیلئے Advance download manager بھی ہے ، جس کو آپ ایپ استعمال کرتے ہوئے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں ۔


اس میں Quick Links کا بھی آپشن ہے ، جس سے یوزرس ان ویب سائٹس تک آسانی سے رسائی حاصل کرسکیں گے ، جس کو وہ بار بار استعمال کرتے ہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس کو کسٹمائز بھی کیا جاسکتا ہے ۔ جیو براوزر ، ویب براوزر بیسڈ گیمنگ اور ہائی ریزولیشن ویڈیو کی اسٹریمنگ کیلئے آپٹیمائزڈ ہے ۔

(ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 22, 2020 05:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading