ممبئی: ہندوستان میں بے بی پاؤڈر بنانے اور فروخت کرنے والی امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن (Johnson and Johnson) کو آج بامبے ہائی کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ نے جانسن اینڈ جانسن کمپنی کو بے بی پاؤڈر بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی مصنوعات کو فروخت کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
کمپنی پر بے بی پاؤڈر سے کینسر پیدا کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جس کے بعد مہاراشٹر حکومت نے گزشتہ 15 ستمبر کو اپنے ایک حکم میں جانسن اینڈ جانسن کا لائسنس منسوخ کر دیا تھا۔ اس کے بعد 20 ستمبر کو ایک اور حکم نامے میں بے بی پاؤڈر کے پروڈکشن Production اور فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ لیکن اب اسے بڑی راحت ملی ہے۔
بامبے ہائی کورٹ نے جانسن اینڈ جانسن کو اپنا بیبی پاؤڈر بنانے اور بیچنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مہاراشٹر حکومت کے لائسنس رد کرنے کے حکم کو بھی سخت قرار دیتے ہوئے خارج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد جانسن اینڈ جانسن کو بڑی راحت ملی ہے۔
جسٹس گوتم پٹیل اور جسٹس ایس جی ڈیگے کی بنچ نے کمپنی کو بے بی پاؤڈر بنانے، تقسیم کرنے اور فروخت کرنے کی اجازت دی۔ بنچ نے یہ حکم ایک درخواست پر دیا جس میں کمپنی کی ریاستی حکومت کے دو احکامات کو چیلنج کیا گیا تھا۔ ریاستی حکومت کے دو احکامات میں سے ایک 15 ستمبر 2022 کو کمپنی کا لائسنس رد کرنا تھا اور دوسرا 20 ستمبر 2022 کو بے بی پاؤڈر کی پیداوار اور فروخت کو فوری طور پر روکنا تھا۔ حکم دیتے ہوئے بنچ نے کہا کہ کاسمیٹک مصنوعات کے معیار اور حفاظتی معیارات کو برقرار رکھنا انتہائی اہمیت کا حامل ہے لیکن کسی ایک پروڈکٹ میں معمولی divergence کی صورت میں پورے پروڈکشن کے عمل کو روکنا مناسب نہیں لگتا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔