ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس میں ایف آئی آئی کی بڑی خریداری، تین ماہ میں 5750 کروڑ روپئے کے خریداری

مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے 30 ستمبر کو ختم سہ ماہی میں اپنی حصہ داری 25.2 فیصد تک بڑھا دی ہے۔ کمپنی کی ریگولیٹری باڈی کو دی گئی معلومات میں یہ انکشاف ہوا ہے۔

  • UNI
  • Last Updated: Oct 22, 2020 10:25 PM IST
  • Share this:
ریلائنس میں ایف آئی آئی کی بڑی خریداری، تین ماہ میں 5750 کروڑ روپئے کے خریداری
ریلائنس میں ایف آئی آئی کی بڑی خریداری، تین ماہ میں 5750 کروڑ روپئے کے خریداری

نئی دہلی: مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے 30 ستمبر کو ختم سہ ماہی میں اپنی حصہ داری 25.2 فیصد تک بڑھا دی ہے۔ کمپنی کی ریگولیٹری باڈی کو دی گئی معلومات میں یہ انکشاف ہوا ہے۔ جولائی سے ستمبر سہ ماہی میں غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے ریلائنس انڈسٹریز میں تقریباً 2.73 کروڑ شیئر کی خریداری کی۔ شیئر بازار میں جمعرات کو ریلائنس انڈسٹریز کا شیئر2107 روپئے پر بند ہوا ہے۔ مارکیٹ کی قیمت کے حساب سے یہ خریداری تقریباً 5750 کروڑ روپئےکی ہے۔

ریلائنس کی ریگولٹری فائلنگ کے مطابق ستمبر سہ ماہی کے آخر تک غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) کے پاس 165.8 کروڑ شیئر تھے، جو کل شیئر ہولڈنگ کا 25.2 فیصد ہے۔ اپریل تا جون سہ ماہی میں 30 غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاراوں کے پاس کل 163.07 کرور شیئرہی تھے۔


مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے 30 ستمبر کو ختم سہ ماہی میں اپنی حصہ داری 25.2 فیصد تک بڑھا دی ہے۔
مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں (ایف آئی آئی) نے 30 ستمبر کو ختم سہ ماہی میں اپنی حصہ داری 25.2 فیصد تک بڑھا دی ہے۔


بروکریز ہاؤس جے پی مارگن نے ریلائنس میں ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری پر ایک نوٹ جاری کرکے کہا ہے کہ ریلائنس میں ایف آئی آئی کی سرمایہ کاری نئی بلندیوں پر پہنچ گئی ہے۔ ادھر میوچوئل فنڈس نے ریلائنس میں اپنی حصہ داری کم کی ہے۔ جون سہ ماہی میں گھریلو میوچوئل فنڈس کی آر آئی ایل میں حصہ داری 5.37 فیصد تھی، جو ستمبر میں کم ہو کر 5.12 فیصد رہ گئی۔ پرموٹرس نے بھی اپنی حصہ داری میں اضافہ کیا ہے۔ انہوں نے بھی اپنی حصہ داری 50.37 فیصد سے بڑھ کر 50.49 فیصد کرلی ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Oct 22, 2020 10:25 PM IST