ہوم » نیوز » معیشت

Bullet موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے کہا : ڈیمانڈ کووڈ 19 سے پہلی والی سطح پر لوٹی

بلیٹ موٹرسائیکل (Bullet Motorcycle) بنانے والی کمپنی رائل انفیلڈ (Royal Enfield) کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں وی شیپڈ ریکوری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔

  • Share this:
Bullet موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے کہا : ڈیمانڈ کووڈ 19 سے پہلی والی سطح پر لوٹی
Bullet موٹرسائیکل بنانے والی کمپنی نے کہا : ڈیمانڈ کووڈ 19 سے پہلی والی سطح پر لوٹی

بلیٹ موٹرسائیکل  (Bullet Motorcycle) بنانے والی کمپنی رائل انفیلڈ (Royal Enfield) کا کہنا ہے کہ ڈیمانڈ میں وی شیپڈ ریکوری دیکھنے کو مل رہی ہے ۔ رائل انفیلڈ کے سی ای او ونود دساری نے سی این بی سی ۔ ٹی وی 18 سے بات چیت میں کہا کہ موٹرسائیکل کی ڈیمانڈ کووڈ 19 سے پہلے والی سطح پر آگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال دیوالی کے بعد سے ہماری انکوائری اب سب سے ہائی پر ہے ۔ دساری نے اس کی سپلائی چین سمیت ڈیمانڈ کی وصولی کی نوعیت اور اس کے پروڈکشن کی صورتحال کے بارے میں بھی بات کی ۔


رائل انفیلڈ  (Royal Enfield) کی جون ماہ میں کل بکری 35 فیصد گھٹ کر 38,065 یونٹ رہی ۔ رائل انفیلڈ نے بیان میں کہا کہ ایک سال پہلے اسی میعاد میں اس نے 58,339 بائیکس فروخت کی تھیں ۔ جون میں رائل انفیلڈ کی گھریلو فروخت 34 فیصد کم ہوکر 36,510 یونٹ رہی ، جو ایک سال پہلے کی مساوی مدت میں 55,082 یونٹ تھی ۔ گزشتہ ماہ کمپنی کا ایکسپورٹ ایک سال پہلے کی مساوی مدت کے مقابلہ میں 52 فیصد کم ہوکر 1555 یونٹ رہا ۔


رائل انفیلڈ ملک کے اندر اس وقت Interceptor 650, Continental GT 650, Himalayan, Thunderbird 350, Thunderbird X 350, Classic 350 Single Channel, Classic 350 Dual Channel, Bullet 350 اور Bullet 350 ES فروخت کرتی ہے ۔


گھر بیٹھے خرید سکتے ہیں بائیک

رائل انفیلڈ کانٹیکٹ لیس بائیک خریدنے کی سہولت بھی دے رہی ہے ۔ یعنی اب اپنی پسندیدہ رائل انفیلڈ بائیک کو خریدنے کیلئے آپ کو کمپنی کے شو روم جانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ آپ گھر بیٹھے بیٹھے اس کو آرڈر کرسکتے ہیں ۔ صارفین رائل انفیلڈ کی ویب سائٹ سے آن لائن بائیک کا انتخاب کرسکتے ہیں ، اس کے بعد بائیک کو ٹیسٹ رائیڈ کیلئے گھر منگوا سکتے ہیں ۔

یہی نہیں بائیک کو بک کرنے سے پہلے ویریئنٹ اور رنگ کا سلیکشن ، جینوئن ایکسیسریز سلیکٹ کی جاسکتی ہے ۔ اس کے بعد صارفین نزدیکی رائل انفیلڈ ڈیلر شپ سے رابطہ کرسکتا ہے اور ای پیمنٹ آپشن سے ادائیگی بھی کرسکتا ہے ۔ ای پیمنٹ آپشن کمپنی کے سبھی ڈیلرشپ پر دستیاب ہے ۔ بعد ازاں بائیک کی صارفین کے گھر پر ڈیلیوری کردی جائے گی ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 08, 2020 06:21 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading